دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں ابتک 41 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں

دو ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسلام آباد میں ابتک 41 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔۔

وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے یہ وائرس ان سے رابطے میں رہنے والوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

اسلام آباد میں وائرس کا نشانہ بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں 18 ڈاکٹرز،، 10 نرسز اور 13 دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ 34 ہیلتھ وکرز ایسے ہیں جو اپنے گھروں یا دیگر جگہوں پر آئیسولیٹ ہیں۔۔ دو ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

4 ہیلتھ پروفیشنلز کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے کہ جبکہ ایک ہیلتھ ورکر ہلاک بھی ہوا ہے۔۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ 41 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے اسپتالوں میں تعینات تھے

جن سے رابطے میں رہنے والے 180 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے

اور ان کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے ہیں ۔۔

ان نمونوں میں سے 172 افراد کے نمونوں کی تشخیص ہو چکی ہے

جن میں سے 10 افراد میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے

جبکہ 8 نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

About The Author