جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں مالی سال کے دس ماہ میں مہنگائی میں گیارہ اعشاریہ بائیس فیصد اضافہ ہوا

رمضان میں پھل، دالیں، آلو اور چینی سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ ٹماٹر، پیازاور چکن کی قیمتیں سستی ہوئیں

رواں مالی سال کے دس ماہ میں مہنگائی میں گیارہ اعشاریہ بائیس فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمارجاری کردیئے۔۔

رمضان میں پھل، دالیں، آلو اور چینی سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ ٹماٹر، پیازاور چکن کی قیمتیں سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں دال مسور27 فیصد، دال مونگ 23 فیصد، دال ماش 18 ،دال چنا 11 اور بیسن آٹھ فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ

اپریل میں پھل اٹھارہ فیصد اور انڈے پندرہ فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک ماہ میں آلو92 فیصد، گوشت 14 ،چینی 27 ، گھی 26، گندم اورتعمیراتی سامان 17 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس دوران کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے، مارچ کی نسبت اپریل میں پیاز27 فیصد، چکن 22 فیصد، ٹماٹر11 اور تازہ دودھ کے نرخوں میں چار فیصد کمی آئی ہے۔

اپریل دو ہزار انیس کے مقابلے میں اپریل دو ہزار بیس کے دوران سالانہ بنیادوں پر دال مونگ ایک سوایک فیصد، آلو بانوے فیصد مہنگے ہوئے۔

دال ماش اڑسٹھ فیصد، گیس پچپن فیصد، دال مسور اڑتالیس فیصد اور انڈے چوالیس فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح پیاز اکتالیس فیصد، دال چنا اکتیس فیصد، بیسن انتیس فیصد اور چینی ستائیس فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، ایک سال کے دوران گھی چھبیس فیصد، گندم اور تعمیراتی سامان سترہ فیصد، آٹا پندرہ فیصد اور گوشت چودہ فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گاڑیاں چودہ فیصد، ادویات تیرہ فیصد اور جوتے گیارہ فیصد تک مہنگے ہو ئے۔

About The Author