امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سویڈن لاک ڈاؤن نہ کرنے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔
اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب تک سویڈن میں کورونا وائرس کے باعث 2462 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی یہ تعداد اس کے پڑوسی ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناروے میں 207، فن لینڈ میں 206، ڈنمارک میں 443 افراد کورونا وائرس سے
ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ
امریکہ نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا ہے۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے