دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قطب شمالی کے گرد آرکٹک میں اوزون کی تہہ کا بڑا سوراخ خودبخود بند ہوگیا

اوزن کی تہہ زمین کے لیے سن اسکرین کی طرح کام کرتی ہے

قطب شمالی کے گرد آرکٹک میں اوزون کی تہہ کا بڑا سوراخ خودبخود بند ہوگیا،،

رواں برس پہلے اوزن کی تہہ میں ایک سوراخ بن گیا تھا تاہم اب یورپین کمیشن نے بتایا ہے کہ

وہ سوراخ خودبخود بھر بھی گیا ہے۔ اوزن کی تہہ زمین کے لیے سن اسکرین کی طرح کام کرتی ہے

جو سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ تابکاری سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ عام طور پر انٹار کٹیکا کے علاقے میں ہر سال ہی اوزون کی تہہ میں سوراخ ہوتا ہے۔

لیکن سی اے ایم ایس نے وضاحت کی ہے کہ آرکٹک کے خطے پر اس سال اوزون کی تہہ میں سوراخ ریکارڈ بریکنگ اور غیرمعمولی تھا۔

یورپین سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فارکاسٹ ریسرچ انسٹیٹوٹ نے گزشتہ ہفتے اس سوراخ کے بھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا

اوزون کی تہہ میں ہونے والا یہ سوراخ ختم ہونے والا ہے،

انٹارکٹیکا میں اوزن کی تہہ میں سوراخ کے بعد عالمی سطح پر نقصان دہ

کیمیکلز کے استعمال میں کمی لانے کی مہم شروع کی گئی تھی جو اس سوراخ کا باعث بنے تھے۔

About The Author