پینٹاگون نے فضا میں ناقابل شناخت اجسام دیکھے جانے کی تین ویڈیوز جو 2017 دسمبر اور 2018 مارچ میں ریلیز کی گئیں تھیں کو آفیشلی طور پر جاری کر دیا
فوٹیج کے ایک حصے میں نامعلوم شے اتنی تیزی سے اپنی رفتار میں اضافہ کرتے دیکھی گئی تھی جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ ایک پائلٹ کا کہنا تھا کل یہ ایک ایسی رفتار تھی جو زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
پرواز کرتی ہوئی اس نامعلوم شے نے ایسے کرتب دکھائے جو موجودہ دور کے کسی امریکی طیارے کے بس کی بات نہیں ہے۔جس پر پائلٹس نے اسے ڈرون سے تشبیہ دی
دو ہزار سترہ میں امریکی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈیوڈ فریور نے پرواز کرنے والی نامعلوم شے کے ساتھ اپنا آمنا سامنا ہونے کے بارے میں بتایا تھا کہ
اس صورت حال نے انہیں حیران و پریشان کر کے رکھ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی رفتار شے تھی جو دو سیکنڈ سے بھی کم وقت کے اندر غائب ہو گئی
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کی ہیں لیکن ہماری عوام کو اس بارے میں یقین نہیں تاہم ہمارے پائلٹس ایسی کئی چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں کو معمول سے ہٹ کے ہوتی ہیں
امریکی سینیٹر ہیری ریڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کو قومی سلامتی کے لئے سائنسی لحاظ سے اس پر سنجیدگی سے کام لینا ہو گا
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،محسن نقوی
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست