دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صحافی عامر حسینی پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج,ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

عامر حسینی اور اس کے ساتھی مقامی صحافیوں راشد رحمانی ,طارق حنیف پر اتوار کے روز چک 9ونوئی کے قریب مقبول گجر نے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ قاتلانہ حملہ کیا

صحافی عامر حسینی پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے

وزیر اعلی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری, لہرائے گئے آتشیں اسلحہ کی برآمدگی اور غیر جانبدارانہ منصفانہ تفتیش کیلئے خانیوال پولیس پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

پاکستان اور بیرون ملک صحافتی تنظیموں اور علمی ادبی سیاسی سماجی شعبوں کی شخصیات کی جانب سے عامر حسینی اور ساتھی صحافیوں پر قاتلانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری تفصیلات کیمطابق معروف صحافی دانشور تجزیہ نگار عامر حسینی اور اس کے ساتھی مقامی صحافیوں راشد رحمانی ,طارق حنیف پر اتوار کے روز چک 9ونوئی کے قریب مقبول گجر نے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ قاتلانہ حملہ کیا لیکن بروقت اہل علاقہ کے جمع ہونے پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے آتشیں لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے وقوعے کے بعد متعلقہ تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں انچارج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست دی گئی لیکن جب پولیس مقدمہ درج کرنے میں گریزاں دکھائی دی تو ملک بھر کے صحافتی سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس پر آج سوموار کے روز ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال کے دفتر میں وقوعے سے متعلق انکوائری کی گئی اور بعد از انکوائری 24 گھنٹے کی تاخیر سے ایف آئی آر نمبری 100/20درج کر کئی گئی ہے .قانونی ماہرین کیمطابق پولیس نے دباؤ کے تحت ملزمان کو سپورٹ کرنیوالی بیل ایبل دفعات لگائی ہیں .عامر حسینی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ شناخت ہونیوالاملزم پولیس ٹاوٹ ہے اور اس کے رشتہ دار پولیس ملازم ہیں اس لئے ایف آئی آر میں 506بی کی دفعہ شامل نہیں کی. پاکستان سمیت دنیا بھر سے صحافتی تنظیموں اور شخصیات نے عامر حسینی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لہرائے گئے آتشیں اسلحہ کی برآمدگی سمیت منصفانہ غیر جانبدرانہ تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے خانیوال پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کریں

About The Author