نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیا

٭ صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125/=روپے فی کس ہے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیا

٭ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کا اعلان کردیا ہے

٭ صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125/=روپے فی کس ہے،

٭گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے ،

٭جو کے نصاب سے فطرہ 320/=روپے ،کھجور کے نصاب سے 1600/=روپے ، کشمش کے نصاب سے 1920/=روپے اور پنیر کے نصاب سے3540/=روپے بنتا ہے ،اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ ادا کریں ،

٭جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب : چکی کا آٹا:3750/=روپے ، جو 9,600/=روپے ، کھجور 48,000/=روپے ، کشمش  57,600/=روپے اور پنیر 1,06,200/=روپے اداکریں،

٭جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تشکُّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں ،

نوٹ:

ہم نے چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کرکے فطرہ/فدیہ بتایاہے کہ اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے ،جو لوگ اس قیمت کبا آٹا استعمال کرتے ہیں ، وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دےدیں ۔اس سال زکوٰہ کا نصاب46,329/=روپے ہے

About The Author