جنوری 6, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سات سالہ بھتیجی کو شور مچانے پر قتل کرنے والے سفاک ملزم کا سراغ نہ مل سکا

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق واردات کے بعد سفاک قاتل گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔۔ جس کے تلاش کے لئے مخلتف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پشاور میں سات سالہ بھتیجی کو شور مچانے پر قتل کرنے والے سفاک ملزم کا سراغ نہ مل سکا۔۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعدگھر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پشاور پولیس کے مطابق بچی کے قتل کا واقعہ گذشتہ روز تہکال کے علاقے میں پیش آ یا۔۔ جہاں سفاک چچا نے شور مچانے پر سات سالہ بھتیجی علیشاہ کو گولی مار کر ہمیشہ کے لیے خاموش کردیا۔۔ملزم نے فائرنگ گھر کے بالائی منزل سے کی جس سے صحن میں کھیلنے والی بچی نشانہ بنی۔۔۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق واردات کے بعد سفاک قاتل گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔۔ جس کے تلاش کے لئے مخلتف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About The Author