دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم اورنگزیب کی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان کی مذمت

اپوزیشن لیڈر کے خلاف بیانات سے حکومت کی کرپشن ، نالائقی اور بے حسی چھپ نہیں سکتی

لاہور:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان کی شدید مذمت
شیخ رشید صاحب کی سیاست کا جنازہ اس دن نکل گیا تھا

جس دن انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کے ساتھ غداری کی تھی

شیخ رشید صاحب20 برس سے اپنی سیاست کامردہ ہر نئی جماعت کے کاندھے پر اٹھائے پھررہے ہیں

شیخ رشید صاحب کے بیانات چینی سکینڈل رپورٹ میں تاخیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے

شیخ رشید صاحب کورونا سے مرتے عوام پر توجہ دیں ، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی طرح شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں

قائد حزب اختلاف شہبازشریف پر سنگ دشنام پھینکنے والے سازشی کہلائے اور ہمیشہ ناکام ونامراد ہوئے

اپوزیشن لیڈر کے خلاف بیانات سے حکومت کی کرپشن ، نالائقی اور بے حسی چھپ نہیں سکتی

پارٹی قیادت کے خلاف جھوٹے بیانات پر کارکنان مشتعل ہوئے تو اس کے ذمہ دار شیخ رشید صاحب ہوں گے۔

About The Author