دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف زرداری کے معاملات ٹھیک ہیں،شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں

لاہور:

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے معاملات ٹھیک ہیں لیکن شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے اور ان کا بچنا مشکل ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، 6 ہزار ارب کی کرپشن کے معاملے پر فقیر ہو یا پیر ،

وزیر ہو یا مشیر، جو بھی ہوگا سب رگڑے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، ان کی اپنی بھتیجی کے ساتھ نہیں بنتی،

ان کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری گھونسلے میں چلا گیا ہے وہ سمجھتا ہے کہ 2،3 ماہ سیاست کے لیے نہیں ہیں،

یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں لیکن شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے اور ان کا بچنا مشکل ہے۔

About The Author