دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں، فردوس عاشق

ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔

اسلام آباد:

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔

ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی تجاویز ضروری ہیں،

حکومت کے سامنے کورونا کے ساتھ معاشی چیلنج بھی ہیں، کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے ہماری برآمدت رکی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی پوائنٹ اسکورنگ ہمارا مقصد نہیں، ہمارے ہر فیصلے کا محور عوام ہیں، عوام اس وقت بے روزگاری کا شکار ہے، ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑ رہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں اہم فیصلے کرتی ہے، ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔

About The Author