دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے 3اداروں سے رائے مانگ لی

کرونا وائرس کی رسک اسیسمنٹ اور رسک مینیجمٹ پر تین اداروں کو بھی خط لکھا ہے،

وزارت پارلیمانی امور نے سینٹ اجلاس بلانے کے لئے کرونا وائرس کی رسک اسیسمنٹ اور رسک مینیجمٹ پر تین اداروں کو خط لکھا ہے جس میں تینوں اداروں سے رائے مانگی گئی ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنںجرانی نے وزارت پارلیمانی امور کو خط تحریر کیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ سینٹ کا اجلاس بلانے کے لئے سمری صدر کو بھیجی جائے ،

سینیٹ کا 298 سیشن 20 مارچ کو شیڈول کے مطابق طے تھا، کرونا وائرس کی وجہ سے طئے شدہ اجلاس نہ ہو سکا،

وزارت پارلیمانی امور نے سینٹ اجلاس بلانے پر کرونا وائرس کی رسک اسیسمنٹ اور رسک مینیجمٹ پر تین اداروں کو بھی خط لکھا ہے،

خط وزارت صحت،این ڈی ایم اے اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو لکھا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے تینوں اداروں سے رائےمانگی گئی ہے۔

About The Author