دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا ریلیف ایمر جنسی آرڈیننس کی توثیق نہ کرنے پر گورنرعمران اسماعیل کو نوٹس

گورنر سندھ سے پوچھ کر بتایا جائے کہ آخر وہ سندھ حکومت کے آرڈیننس پر دستخط کیوں نہیں کررہے ؟

سندھ ہائیکورٹ کا کورونا ریلیف ایمر جنسی آرڈیننس کی توثیق نہ کرنے پر گورنرعمران اسماعیل کو نوٹس

4مئی کو عدالت کو بتایا جائے کہ گورنر آرڈیننس کی توثیق کیوں نہیں کررہے ۔ دورکنی بینچ کا حکم

کراچی

سندھ ہائیکورٹ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے مجوزہ ڈرافٹ پر دستخط نہ کرنے پر سندھ حکومت ،

گونر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4مئی کو جواب طلب کرلیا ہے فاضل عدالت کا کہنا ہے کہ

آئندہ سماعت پر گورنر سندھ سے پوچھ کر بتایا جائے کہ آخر وہ سندھ حکومت کے آرڈیننس پر دستخط کیوں نہیں کررہے ؟

یہ حکم جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دورکنی بنچ نے طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کیا۔

About The Author