دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: خیبرپختونخوا میں پہلا ڈاکٹر کورونا کیخلاف زندگی کی جنگ ہار گیا

ڈاکٹر جاوید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

پشاور: خیبرپختونخوا میں پہلا ڈاکٹر کورونا کیخلاف زندگی کی جنگ ہار گیا، ڈاکٹر جاوید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید میں چند ہفتے پہلے کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

خیال رہے ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 253 ہوگئی۔ اب تک 2755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

About The Author