دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم نے آرڈیننس اور قانون سازی کے معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی آرڈیننسز سے متعلق تجاویز تیارکرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی

وزیراعظم عمران خان نے آرڈیننس اور قانون سازی کی معیاد ختم ہونے کے معاملے پر پانچ رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی آرڈیننسز سے متعلق تجاویز تیارکرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرڈیننس اور قانون سازی کی معیاد ختم ہونے کے معاملے پر پانچ رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

جس میں وزیر قانون فروغ نسیم ،مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان،وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور شہزاد اکبر شامل ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل سپیکر ہاوس اسلام آباد میں ہوگا جس میں آرڈیننسز سے متعلق تجاویز تیارکرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی،

ذرائع نے کہا کہ پانچوں آرڈیننس جلد اپنی معیاد پوری کرنے والے ہیں جبکہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس کی مدت 26 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

About The Author