نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رمضان المبارک سے متعلق سندھ حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا

کریانہ اسٹور اور سبزی کی دکانیں صبح آٹھ بجے سےشام پانچ تک کھلی رہیں

رمضان المبارک سے متعلق سندھ حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا۔تراویح گھروں پر ادا کی جائیں گی،

فروٹ چاٹ سموسے اور پکوڑے کے اسٹالز لگانے پر پابندی ہوگی،

ریانہ اسٹور اور سبزی کی دکانیں صبح آٹھ بجے سےشام پانچ جبکہ دودھ کی دکانیں صبح آٹھ سے شام 8 بجے تک کھولنے کے سندھ حکومت نے احکامات دے دیئے

ماہ صیام کے حوالے سے سندھ حکومت نے ایس او پیز پر مبنی حکم نامہ جاری کردیا۔ح

کم نامے کے مطابق تراویح کی ادائیگی گھروں پر ہوگی،مساجد آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

افطار کے روایتی لوازمات فروٹ چاٹ سموسے اور پکوڑے کے اسٹالز لگانا منع ہوگا۔

روزے دار صرف ہوم ڈیلیوری کے ذریعے اشیاء مانگواسکتے ہیں ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ کریانہ اسٹور اور سبزی کی دکانیں صبح آٹھ بجے سےشام پانچ تک کھلی رہیں گی۔

دودھ کی دکانوں کورات آٹھ بجے تک کام کی اجازت ہوگی۔

ریستوران شام پانچ سے رات دس بجے تک ڈیلیوری کرسکتے ہیں ۔ہوٹلز میں ٹیک اوے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

About The Author