دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا،اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق

آگاہی فراہم کرنا ہے،پاکستان کا شمار آج بھی ملیریا کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔

ملیریا اینو فلیس نامی مادہ مچھر کے ذریعے پھیلنے والا متعدی مرض ہے جس کا جراثیم انسانی جسم میں داخل ہو کر جگر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے،

اس مرض کی صحیح تشخیص نہ ہونے سے ہر سال دنیا بھر میں ملیریا کے 20 کروڑ جبکہ پاکستان بھر میں 10 لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں،

پاکستان میں ملیریا دوسری عام پھیلنے والی بیماری ہے،پاکستان میں گلوبل فنڈ کے تعاون سے ملیریا کی تشخیص کے لیے 3 ہزار 155 سرکاری و نجی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

جن کا مقصد رواں سال2020 تک ملیریا کے مکمل خاتمے کے ہدف کو پورا کرنا ہے،ملیریا سے زیادہ متاثرہ 66 اضلاع میں بلوچستان،

سندھ، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور فاٹا کے اضلاع شامل ہیں،طبی ماہرین کے مطابق بخار، کپکپی، سر درد، متلی، کمر اور جوڑوں میں درد ملیریا کی بنیادی علامات ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے،

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے اور مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے،


کوٹ ادو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،

پیپلز پارٹی کی پوری کوشش ہے کہ ڈاکٹرز کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے، اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے لیے پرسنل پروڈکشن ایکوپمنٹس کٹس فراہم کر رہی ہے

تاکہ ڈاکٹرز کی حفاظت یقینی بنایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے لڑنے کی بجائے انتقامی سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے، کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

حکومت اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طبی ماہرین اور اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر اس پر عملدرآمد کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنائے،

ملک رضا ربانی کھر نے کہا کی ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے عمران خان نے عوام کو آج بھکار ی بنادیا ہیجبکہ6لاکھ ٹائیگر فورس کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے شرٹس بنوائی جارہی ہے،

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے پاس نہ پرسنل پروٹیکشن ایکو پیمنٹس کٹس معیاری ہے اور نہ ہی اس وبائی مرض کے سے لڑنے کے خلاف ڈاکٹرز کو کوئی کی کوئی تربیت دی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کو ایک ماہ ہونے کو ہے دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے حکومت روزانہ امدادی پیکج اورراشن دینے کے اعلانات کرتی ہے

مگر ابھی تک کسی غریب کو امدادی پیکج اور راشن نہیں دیا گیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تیل کی قیمت میں عالمی سطح پر کمی کے حوالے سے کہا

کیکہ مصیبت کی اس گھڑی میں آج لوگوں کے کاروبار اور تنخواہوں میں کمی آئی ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے،

حکومت اگر عوام کیلئے مخلص ہے اور انہیں حقیقی ریلیف دینا چاہتی ہے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کردے۔


کوٹ ادو

ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت حکومت اور علما ء کرام کی مشاورت سے جو متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

ہم سب نے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ ماہ رمضان کے دوران کو رونا کی وبا سے خود کو بھی بچایا جا سکے اور دوسروں کو بھی محفوظ بنا یا جا سکے،

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں علما ء کرام ومتولیان مساجد سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایس ایچ او کوٹ ا دو غلام ادریس خان بھی ان کے ہمرا ہ تھے،

ملاقات میں مفتی محمد صادق، مفتی طلحہ سعید،مولانا محمد نصراللہ جاویدقادری، قاری حسنین سجاد، قاری محمدامتیاز الحسن، مولانا محمد شفیع،

سید محمد علی حسنین شاہ مولانا محمد یوسف قاری محمد عتیق چوہدری مزمل رانا صادق انجم یعقوب انصاری حاجی صغیر احمد انصاری ودیگر علمائے کرام و مسجدوں کے متولی سمیت مختلف مکا تب فکر کے

جید علما ء ومشائخ نے شرکت کی،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ مساجد میں ہر نمازی 6فٹ کا فاصلہ رکھے اور سنتیں اور نوافل گھر سے ادا کرکے آئیں،

اعلا میے کی نقل مسا جد اور بارگاہو ں میں نما یاں جگہ آویزا ں کریں،انہو ں نے کہ کورونا کی وبا ختم نہیں ہو ئی ہے بے احتیا طی سے اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے،

اس کو نظر انداز نہ کیا جائے،اگر ہم نے اس اعلامیے پر عملدرآمد نہ کیا تو حکو مت اس پر نظر ثا نی کر سکتی ہے،

انہوں نے کہا کہ کہا کہ کو رونا سے بچا ؤ کے لئے اب تک علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے، ماہ رمضان کے دوران بھی علماء کرام اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،

اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ یہ اعلا میہ تمام جید علماء کرام کا متفقہ فیصلہ ہے جس پر عملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے،

اعلامیہ پر عملدرآمد ہم سب کی ضرورت ہے یہ قومی، مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے اجلاس کر اختتام پر کورونا کی وبا کے خاتمے اور ملک و قوم کی سلا متی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔


کوٹ ادو

پیپلز پارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا سلسلہ جاری،

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے ڈاکٹروں کیلئے 30حفاظتی پرسنل پروٹیکشن ایکو پیمنٹس کٹس کا عطیہ

گزشتہ روزپیپلزپارٹی کے تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ نے ایم ایس ڈاکٹر امجد وسیم قاضی کے سپرد کیا،

اس موقع پرایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی، ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ، ڈاکٹر وسیم شہزاد، ڈاکٹر نجیب چشتی، ڈاکٹر شاہد گرمانی،

ڈاکٹر عبدالرحمان سمیت سید ریاض حسین شاہ، امتیاز حسین ودیگر بھی موجودتھے،پرسنل پروٹیکشن ایکو پیمنٹس کٹس فراہم کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے

ملک رضا ربانی کھر اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


کوٹ ادو

تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی شدید زخمی،دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئی،موٹرسائیکل بھی تباہ، نامعلوم کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے علاقہ میں پٹھان ہوٹل سے رات کے وقت ساجد علی آرائیں اپنے بھائی خادم حسین آرائیں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چوک سرور شہید جارہے تھے کہ

اڈا حسین آباد فارم کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی

جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی پختہ سڑک پر گر گئے اور دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

جبکہ موٹرسائیکل بھی تباہ ہو گیا،نامعلوم کار ڈرائیور کار کو موقع سے بھگا کر فرار ہوگیا،

پولیس چوک سرور شہید نے ساجد علی آرائیں کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،


کوٹ ادو

لاک ڈاون سے دوکانوں کی بندش،چور ہوٹل سے ہزاروں کہ پنکھے اور پانی والی موٹر چوری کرکے لے گئے،

بھوسہ سے اور لوڈ پھٹہ رکشہ سواریوں والے رکشے سے ٹکرا گیا،ڈرائیور کے گلہ دینے پر پھٹے رکشے والے ڈرائیور کا رکشہ میں سوار خواتین اور ڈرائیور پر تشدد،

نقدی اور موبائل فون چھین لیا،پولیس نے پتنگ بازبھی دھر لیا، دھاتی ڈور اور پتنگ برآمد، پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے 3 وارداتیے پکڑے گئے،

تینوں سے پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے

علاقہ میں لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالی پل کے قریب واقع پاکیزہ ہوٹل سے اعظم راجپوت کالا ہاشم راجپوت ببلو راجپوت اور اسماعیل راجپوت 6 پنکھے

اور پانی والی موٹرمالیتی30ہرارچوری کرکے لے گئے،پولیس کوٹ ادو نے ہوٹل مالک علی حمزہ آرائیں کی مدعیت میں تمام چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

دوسرے واقعہ موضع ڈوگر کلاسرہ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور ریاض حسین اویسی اپنے رکشہ پر اپنی بیوی بچوں اور رشتہ داروں کو لے کر تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع درگھ میں جا رہا تھا کہ

راستہ میں بھوسہ سے اور لوڈپھٹہ رکشہ نے ٹکر ماردی، پھٹہ رکشہ ڈرائیور اسماعیل کو ریاض حسین اویسی نے گلہ دیا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا

جنہوں نے خواتین کو زدو کوب کرکے انکے پرس جن میں نقدی تھی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،

پولیس تھانہ کوٹ ادو نے پتنگ اڑانے والے پتنگ باز سجنا اجمل چانڈیہ کو گرفتار کرکے اس سے دھاتی ڈور اور 7 پتنگیں برآمد کرلیں،

جبکہ پولیس تھانہ محمودکوٹ نے دوران گشت واردات کی نیت سے پسٹل لے کر گھومنے والے 2 وارداتیوں امتیاز حسین موہانہ اور شاہنواز گھانگلہ کو گرفتار کرکے

ان کے قبضہ سے 2پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کو ٹ ادونے تمام واقعات کیالگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،


کوٹ ادو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری کا کھاد کی دکان پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی 167بوری جعلی کنگ سپرفاس کھاد برآمد،

لیبارٹری سے بھی جعلی ثابت،پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو کی مدعیت میں ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں قائم اسامہ ٹریڈرز کھاد ڈیلر عارف محمود کی دکان پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادود شبیر احمد گشکوری نے جعلی کھاد کی شکایت پر

اس کی دکان پر چھاپہ مارا تھا اور دکان سے کنگ سپرفاس کھاد کی بوریوں کو مشکوک جان کر ان کے سیمپل لیے تھے

اور 167 بوری کھاد قبضہ میں لے لی تھی،پولیس کوٹ ادو نے اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادود شبیراحمد گشکوری کی مدعیت میں اسامہ ٹریڈرز کے مالک کھاد ڈیلر

عارف محمود کے خلاف مقدمہ نمبر 167/20درج کرلیا تھا جبکہ گزشتہ روز اس کھاد کا لیبارٹری سے رزلٹ بھی موصول ہوگیا ہے جس میں جعلی کھاد ثابت ہوگئی ہے،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو نے پولیس تھانہ کوٹ دو کو موصول ہونے والے رزلٹ کے ساتھ دوبارہ استغاثہ بھیج کر کھاد ڈیلر محمود عارف کی گرفتاری کے لیے سفارش کردی ہے،

اس بارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے کہا کہ اگر دوران چیکنگ کسی بھی زرعی ادویات، کھاد،

بیج فروخت کنندگان کی دوکانات یا پیسٹی سائیڈز ڈیلرز سے کوئی غیر معیاری، ناقص، جعلی اشیاء برآمد ہوئیں

تو نہ صرف ان کے ڈیلرز کو سر بمہر کردیاجائیگا بلکہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر

)4لاکھ روپے رشوت لیکر منشیات فروش پر اڑھائی کلو کی بجائے 1100گرام چرس ڈالنے پر مقہ میں گرفتار سب انسپکٹر نواز لنڈ کی ضمانت منظور،

فاضل مجسٹریٹ نے مقدمہ سے 9 سی انٹی نارکوٹکس ایکٹ اور دفعہ 201 تعزیرات پاکستان ختم کر دی جبکہ 155 سی پولیس آرڈر میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی،

اس بارےتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ محمودکوٹ کی چوکی قصبہ گجرات کے انچارج سب انسپکٹر محمد نوز نے اڑھائی کلو چرس کی بجائے 1100 گرام کا مقدمہ درج کر کے

4 لاکھ کے عوض ملزم شہزاد کو بغیر کارروائی چھوڑ دیا تھا، منشیات فروش کے ساتھی کی غیر قانونی رہائی و 4 لاکھ لینے کا الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پر تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ نمبر150/20 درج کر کے سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیاتھا،

سب انسپکٹر محمد نواز لنڈ کو گزشتہ روزعلاقہ مجسٹریٹ کوٹ ادو کی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیاگیا، ملزم سب انسپکٹر کے وکلاء کے دلائل کے بعد فاضل مجسٹریٹ نے مقدمہ سے

9 سی انٹی نارکوٹکس ایکٹ اور دفعہ 201 تعزیرات پاکستان ختم کر دی جبکہ 155 سی پولیس آرڈر میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر تے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیاہے


کوٹ ادو

موضع رکھ عمر بدھ یونین کونسل فاضل کارلو کے غریب بے زمین کاشتکاروں کو اپنی گندم کی کٹائی سے محکمہ مال نے روک دیا

محکمہ مال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی فصل کاٹنے دی جائے

تفصیل کے مطابق کسانوں نے سرکاری زمین آباد کی پھر گندم کاشت کی محکمہ مال نے نی روکا اب جب گندم پک کر تیار ہو گی ہے

اب محکمہ مال پٹواری گندم نی کاٹنے دی رہا ھے آج تک محکمہ مال نے کوئی نوٹس نی دیا گندم بھی نی کاٹنے دی جا رہی ھے محکمہ مال نے بغیر پیشگی نوٹس کے گندم کی کٹآئ روکوا دی ھے

کسان غریب ہیں بے روزگار ھے کسانوں کی زمین بھی نی ہے کسانوں کا گھر بھی سرکاری زمین میں ھے کسانوں کو گھر اور کاشت کاری کے لیے زمین دی جاۓ

موضع رکھ عمر بدھ یونین کونسل فاضل کارلو تحصیل ضلع مظفرگڑہ میں غریبوں نے صوبائی حکومت کی الا ٹ کا کچھ حصہ آباد کر کے گندم کاشت کی سكیم ھے

صوبائی حکومت کی بغیر زمین افراد زمین کو آباد کریں کاشت کریں حکومت انکو زمین کے مالکاناحقوق دیگی جبکہ

تحریک انصاف کی حکومت میں الٹا ہو گیا اسسٹینٹ کمشنر نے نوٹس لے کی پٹواری کو جائزہ کا حکم دیا پٹواری اور تحصیل دار نے جائزہ لے کے رپورٹ کردی غریبوں کے خلاف

مہربانی کرکے کسانوں کو سپر دار مقرر کر کے گندم کاٹنے کی اجازت دی جاۓ

زاہد اقبال نے صدر وزیر اعظم چیف جسٹس وزیر اعلی پنجاب ڈی سی او مظفرگڑہ سے اپیل ہے

کسانوں کے گھر کھانے کو گندم نی ہے ان حالت میں کسانوں کو گندم جو انھو ں نے کاشت کی

انھیں کاٹنے دی جاۓ اور انھیں گھر اور کاشت کاری کی لیے زمین دی جاۓ۔

About The Author