مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر چوک کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ضلع میں 43 کروڑ روپے کے پراجیکٹس مکمل کریگی

اس بات کا فیصلہ کمشنر آفس میں پی ایچ کے پانچویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیاگیا جس میں مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی،

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے شرکت کی۔ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود نے بریفنگ دی. مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

ضلع میں 43 کروڑ روپے کے سات پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان اور پی ایچ اے لاہور تین،تین پراجیکٹس مکمل کریں گی۔شہر کی دو اہم شاہراہوں پر تشہیر

اور عوامی تفریح کیلئے بڑی ایل ای ڈی لگائیں گے شہر کے ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر کو ماڈل چوک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ملکر شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنائیں گے۔پارکس،چوک،گرین بیلٹس اور میڈیننز بہتر ہونے سے شہر جاذب نظر بن جائیگا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس پی ایچ اے کی ملکیت ہیں.

ایکٹ کے تحت گرین بیلٹس میں غیر قانونی تعمیر پر پابندی ہے،خلاف ورزی پر ناقابل ضمانت چھ ماہ قید ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو فوکس کیا جائیگا۔

شہر کے تمام پارکس، چوک،گرین بیلٹس اور میڈیننز ڈویلپ ہوں گے۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹر کورونا فری قرار دے دیا گیا ہے10 زائرین کا آخری قافلہ بھی صحت یاب ہوکر گھروں کیلئے روانہ کردیا گیا

فوکل پرسن قرنطینہ سنٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے زائرین کا آخری قافلہ روانہ کیازائرین نے بہتر میزبانی پر مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال کرنے والوں کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پہلا قرنطینہ سنٹر بنا

جہاں 829 زائرین کو ٹھہرایا گیا اور ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ اور عوام نے ایران سے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ گھر اور خاندان سے دور رہ کر زائرین نے کٹھن وقت گزارا تاہم استقامت اور صبر کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ

آج فائنل کورونا ٹیسٹ میں کلئیر ہونے پر تمام بقایا 10 زائرین کو گھروں کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال کرنے پر انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا.

انہوں نے کہاکہ قر نطینہ سنٹر ز کی ڈس انفیکشن مہم فوری شروع کی جائے. ڈیوٹی پر مامور عملہ خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

عملہ اور زائرین مزید چودہ روز نقل و حرکت محدود رکھ کے خود اور خاندان کو کورونا وائرس سے بچائیں.

کمشنر ساجد ظفر نے مزید کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے بارہ میں سے گیارہ ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان:

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ماہ صیام کی آمد پر چاروں اضلاع کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جار ی کیں کہ

وہ اپنے اضلاع میں امن وامان، سکیورٹی، اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں.

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مساجد اور عبادت گاہوں میں خصوصی اور احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کرایا جائے

اس سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، علماء اور مشائخ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے.

کمشنر نے کہاکہ ماہ صیام میں خصوصی دعائیں کی جائیں کہ ملک بالخصوص ڈویژن سمیت پوری دنیا سے کورونا کی وبا ء ختم ہو سکے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی طو رپر ذخیرہ کی گئی ڈیڑھ لاکھ کلو گرام گندم برآمد کر کے گند م خریداری مرکز منتقل کر دی گئی.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے دری میرو میں کارروائی کرتے ہو ئے

عبدالمجید کے گودام سے پچاس کلو گرام کی تین سو بوریاں گندم برآمد کی.


ڈیرہ غازیخان:

ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجود پرائیویٹ سکول مالکان بیس فیصد رعایت کے ساتھ سکول فیس وصول کریں گے.

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سکول ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے

جس کے مطابق پہلے ہی مکمل فیس وصول کرنے والے پرائیویٹ سکول اگلے ماہ کی فیس کے

ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں گے اور گزشتہ ماہ کی فیس سمیت چالیس فیصد کم سکول فیس وصول کریں گے.


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سیوریج اور شاہراہوں کے پیچ ورک کا ٹھیکہ الاٹ کر دیاگیاہے.

معیاری مٹیریل اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی کی جائے.

انہوں نے یہ بات چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں روڈ اور سیوریج سمیت ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے.

اس موقع پر بتایاگیاکہ مانکہ کینال، راجپوت کالونی روڈ، ارشاد نوحی پارک سے کلمہ چوک روڈ، خیابان سرور، ماڈل ٹاون روڈ کے علاوہ گدائی قبرستان میں 2900فٹ سیور لائن،

جناح پارک روڈ میں 1900فٹ، محبوب آباد چھ سو، خیابان سرور، دارالافتاء روڈ پر چار سو فٹ سیور لائن پر کام کیا جا رہاہے.

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے

ڈیرہ غازیخان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیاگیا ہے

سو بستر کے حامل ہسپتال پر چار ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہو ں گی اور فیز 1کا تعمیراتی کام شروع کر دیاگیاہے.


ڈیرہ غازیخان  :

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے رجسٹرار آفس کا دورہ کیا

انہوں نے آفس کی تزئین و آرائش ، سائلین کے بیٹھنے ،کاونٹرز کی تعمیر اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ رجسٹری برانچ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار کیا جائے

سائلین کے بیٹھنے سمیت کاونٹرز تک بآسانی رسائی ، قطار اوردیگر اقدامات کو سامنے رکھا جائے

اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان :

رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ VOLUNTEERS کو ٹریننگ دے دی گئی ہے۔ت

فصیلات کے مطابق منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ ضلع بھر کے VOLUNTEERS کو ماہر پولیس جوانوں کی زیر نگرانی ٹریننگ دے دی گئی ہے

یہ بات ڈی او اختر فاروق نے وولینٹیئرزکو ٹریننگ دینے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈی پی او نے کہا کہ

منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ VOLUNTEERS کو سرچنگ وغیرہ کی ٹریننگ دے دی گئی ہے جو ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ بطور معاون مساجد،

امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پر اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ

ہدایت پر نماز تراویح اور نماز پنجگانہ پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے

تمام مکاتب فکر و ممبران امن کمیٹی پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری کردہ

ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

قانون شکن ایسے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

آر پی او عمران احمر کا رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری۔ڈیرہ غازیخان ریجن بھر میں رمضان المبارک کے لئے سیکیورٹی پلان تر تیب دے دیا گیا

تمام عبادت گاہوں پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ ویلنٹیرز بھی فرائض سر انجام دیں گے رمضان المبارک کے حوالے سے تمام پولیس فورسیز ایلیٹ فورس،

ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ،لیڈیز پولیس اور ٹریفک اہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے مساجد و امام بارگاہ ہائے میں نماز و تراویح کے لئے جاری کردہ ہدایات

پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے مساجد و امام بارگا ہ ہائے کے منتظمین کو چاہیے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ دفعہ 144 کے نفاذ اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ

ایس او پی کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں عبادت گاہوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کریں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے

ریجن بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھیں اور انتظامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کریں محدود وسائل کے باوجود عوام الناس کو پْرامن ماحول فراہم کرنے میں

کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔

عوام الناس کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث A کیٹیگری کے 3 مجرمان اشتہاری گرفتار، تفتیش شروع،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا محمد اقبال نے بتایا کہ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کے شاہد منظوراے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ

ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث الگ الگ مقدمات میں مطلوب تین سے کیٹیگری کے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاری انصر عباس ولد غلام فرید،ظفر عباس ولد غلام فرید اور سردار ولد اللہ وسایا قوم میرانی جو کہ

مقدمہ نمبر 603/19، 618/19، 652/19 میں ایک سال سے مطلوب تھے

ایس ایچ او تھانہ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے مجرمان اشتہاری تھانہ کوٹ چھٹہ کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے

ایک ٹیم تشکیل دی گئی جن کی انتھک محنت سے تینوں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ سول لائن پولیس نے جواء کے اڈہ پر چھاپہ مار کر 8 جواریوں کو گرفتار کر لیا

اور داؤ پر لگی رقم 34530 روپے بھی قبضہ میں لے لی،مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

تھانہ سول لائن پولیس کومخبر نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ الہ آباد کالونی میں تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الٰہی نے ایک پارٹی تشکیل دے کر

جواء کے اڈا پر چھاپہ مارا تو جواری جواء کھیلنے میں مصروف تھے پولیس کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرکے 8 جواریوں جند وڈا، محمد آصف،

یاسر شہزاد، محمد عرفان، عابد حسین، شیر افگن، محمد سلیم اور سرفراز کو داؤ پر لگی رقم 34530 روپے، موبائل،

لیب ٹاپ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گرفتار جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ ان کے علاقے میں کسی کوجوا کھیلنے سمیت کسی بھی قسم کے جرم میں رعایت نہیں دی جائے گی اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہیگا۔


ڈیرہ غازیخان:

ضلع ڈیرہ غازی خان میں اربوں روپے مالیت کے سڑکوں کی تعمیر کے نئے منصوبوں کے شفاف ٹینڈرز کی تکمیل سے شہریوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے

ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں سمیت مختلف نئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری کے بعد محکمہ پراونشل ہائی وے کی طرف سے شفاف ٹینڈرز کی تکمیل پر

شہریوں صفدر حسین،محمد فہیم لکھیسر،نجیب الرحمن،محمد نواز،ارسلا ن احمد،شاہد افتخار،ملک محمد سلیم و دیگر نے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ سڑکوں کے ان منصوبوں کی تکمیل سے

نہ صرف عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی اور پسماندہ علاقوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ ضلع ڈیرہ غازی خان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعظم عمران خان وہ پالیسیاں لائیں جس سے کمزور،مزدور،دیہاڑی دار،غریب اور چھوٹے کسان،ریڑھی بان،چھبہ فروش کو فائدے ہوں وزیر اعظم ماہ مقدس،

گندم کٹائی میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144میں زیادہ سے زیادہ نرمی لائیں یا بالکل خاتمے کا اعلان کریں

اور رمضان المبارک اور گندم کی کٹائی کے خاتمے کے بعد بے شک لاک ڈاؤن اور دفعہ 144بحال کردیں کرونا وائرس سے متاثر ہو نے والی معیشت،

ملکی حالات اور غریب افراد پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے حکومت سرکاری دکانوں کے کرائے معاف کرے بجلی کے بلون پر سبسڈی دے کرایہ داروں سے مکان و دوکان کے کرائے نہ لئے جا ئیں

جب تک معیشت اور کاروبار بحال نہیں ہو تے وزیر اعظم عمران خان بیورو کریٹس پر بھی گہری نظر رکھیں اور انہیں سخت ہدایات جاری کریں کہ

رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں ناجائز منافع خوروں و یگر جرائم پیشہ و قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جا ئے

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج،پولیس کے جوانوں اور ڈاکٹرز،نرسز و دیگر ورکرز جنہوں نے بلا خوف مقابلہ بھی کیا

یہ تمام اس جنگ کے سپاہی ہیں حکومت ان لوگوں کو جو ڈیوٹی کے ساتھ جذبہ جنون کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں انہیں حکومت نقد اور تعریفی اسناد سے نوازے۔

%d bloggers like this: