مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا

لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لئے دوبارہ سر اٹھانے جیسا ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لئے دوبارہ سر اٹھانے جیسا ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق ایمرجنسی کا اعلان صحیح وقت پر کر دیا تھا،کچھ ممالک میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں جبکہ کئی ممالک میں یہ اب بھی پھیل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلوں کے احکامات پر عملدرآمد کی وجہ سے بیماری کا پھیلنا کم ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ وائرس بہت ہی خطرناک ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا میں اصافے کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے جو تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس وبا کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ اور وہ ممالک جو اس وبا سے جلد ہی متاثر ہو گئے تھے وہاں اب دوبارہ سے متاثرہ افراد میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔

%d bloggers like this: