مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں بد انتظامی و مالی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے چھان بین کا آغاز کرادیا

انہوں نے سکول کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں کے سربراہان اور اساتذہ سے ملاقات کی کمشنر نے کہا کہ

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان تعلیمی معیار اور نتائج کے حوالے سے شاندار ماضی رکھتا ہے تاہم سکول و کالج میں بدانتظامی اور مالی معاملات نے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگا دیا.

ادارہ میں کسی کی بھی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام شعبوں کے سربراہان، اساتذہ اور ادارہ کے ہر ملازم کو ساتھ لیکر ادارہ کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کریں گے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ تحقیقات میں ذمہ داری کا تعین ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے شعبوں کے سربراہان،اساتذہ اور متعلقہ افراد سے انتظامی اور مالی معاملات پر بریفنگ لی۔لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 22 اپریل یوم ارض کے طور پر منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ریسکیورز نے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ نے ریلی کی قیادت کی کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل ڈسٹنس کا خاص خیال رکھا گیا

اس موقع پر شہریوں میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پودے بھی تقسیم کئے گئے۔محمد اختر بھٹہ نے بتایاکہ22 اپریل دنیا بھر کی طرح پاکستان اور بالخصوص صوبہ پنجاب میں

ریسکیو 1122 دیگر محکموں کی معاونت سے 50واں یوم ارض منایا گیاانہوں نے کہا کہ آلودگی،درجہ حرارت میں اضافہ اور انسانوں کی وجہ سے ماحول کو خطرات لاحق ہیں۔

پودوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہے پاکستان میں حکومتی سطح پر اس کا آغاز 22 اپریل 2012 میں ہوا

جب پہلی مرتبہ ریسکیو1122نے پنجاب کے تمام اضلاع میں انتہائی منظم اور مربوط طریقہ سے ریسکیو مدر ارتھ کے نعرہ سے اس دن کو منانے کا آغاز کیا

اور اب ہر سال باقاعدگی سے صوبہ بھر میں 22 اپریل کویوم ارض منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے.


ڈیرہ غازیخان :

سیکرٹری ریگولیشن پنجاب احمد علی کمبوہ نے تحصیل تونسہ شریف کے گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا. کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ بار دانہ کے اجراء

اور گندم خریداری کے عمل کا معائنہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف اوردیگر موجود تھے.

سیکرٹری ریگولیشن پنجاب نے تونسہ اور ریتڑہ کے گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کرسیوں کی مناسب فاصلے پر ترتیب،

ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزر، صابن او ردیگر حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ گندم خریداری مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے.

سنٹرز پر کاشتکاروں کو عز ت و تکریم دینے کے ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایات پر چھوٹے کاشتکاروں کو موقع پر ادائیگی کے

ساتھ رقم کی ترسیل کے عمل کو تیز کر د یاگیاہے. غیر ضروری شرائط ختم کر دی گئی ہیں. کاشتکار خریداری مراکز پر آئیں اور عزت و تکریم کے ساتھ اپنی اجناس کا بہتر معاوضہ حاصل کریں.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں اربوں روپے مالیت کے سڑکوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر ز کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کر لیا ہے

اور انتہائی کم ترین قیمت پر ٹینڈرز الاٹ کر نے سے حکومت کو 20کروڑ روپے کا فائدہ ہوا یہ بار ایگزیکٹو انجینئر پراونشل ہائی وے ڈی جی خان عمیر لطیف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتائی انہوں نے

کہا کہ عوام کو آمدورفت اور بہترین سفری سہولیات فراہم کر نے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے حکومت پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں

سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی ہے اور تمام منصوبے انتہائی شفافیت اور میرٹ کے مطابق کم ترین قیمت پر جاری کئے گئے

جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عدیل احمد کھتران نے نمائندگی کر تے ہو ئے بھر پور معاونت کی انہوں نے کہا کہ

ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف ضلع ڈیرہ غازی خان کی پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی بلکہ ترقی کی راہیں کھلیں گی۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان المبارک کے لئے سیکیورٹی پلان جاری، 338 عبادت گاہوں پر بائے نیم ڈیوٹی لگا دی گئی سینکڑوں پولیس اہلکاروں اور ویلنٹیئرز اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے

یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی گفتگو کے دوران بتائی ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے نماز و نماز تراویح کے لئے جاری کردہ ہدایت پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مضان المبارک میں فرزندان اسلام کو

فول پروف سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق سحر و افطار، نماز تراویح اور نماز پنجگان پر

عمل درآمد کا نفاذ ہر صورت ضروری ہے رمضان المبارک میں عبادت گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرتے ہوئے

سینکڑوں پولیس اہلکاروان اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے سحر و افطار کے وقت گشت کو موثر بنایا جائے گا جبکہ

ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے اور جانے والوں کی مکمل مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں

جبکہ رمضان احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ممبران امن کمیٹی بھر پور تعاون کریں ڈی پی او نے کہا کہ

پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض منصبی انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر انجام دیتے ہوئے

ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ،لیڈیز پولیس اور پولیس موبائل کے دستے مسلسل گشت کناں رہیں گے

جبکہ شہر بھر کے مقامات پر ضلع پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے

جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ عوام الناس کو بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے

مشکوک اور شرپسند عناصر کے بارہ میں اطلاع ریسکیو 15، مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کے

کنٹرول روم کے فون نمبر 0649260113 پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کا کرونا کیخلاف احسن طریقہ سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کو خراج تحسین آرپی او عمران احمر نے کہا کہ

پنجا ب پولیس نے ہرکڑے وقت میں ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرکے اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں پولیس فورس محددود وسائل کے باوجود کرونا وائرس کیخلاف جوانمردی سے صف اول میں فرائض ادا کررہی ہے

ہمت و بہادری سے کرونا وائرس کے خلاف اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

پولیس فورس نے اپنی زندگیاں خطرات میں ڈال کر عوام الناس کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،

ملزم گرفتار منشیات برآمدڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تھانہ سٹی تونسہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

تھانہ سٹی تونسہ کے ایس ایچ او ملک محمد یونس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

ملزم فہد نصیر ملغانی سے دوران کاروائی 1140 گرام چرس برامد کر لی

اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک معاشرہ اور قانون کی یکسانیت نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی۔ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ محمد زمان یٰسین نے

اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر امیر ولد امیر محمد ملکانی سکنہ موضع ملکانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے

40 بوتل ولایتی شراب برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے

مزید تفتیش جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کی کاروائی،مشکوک شخص سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،

تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا اقبال نے

اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر مشکوک شخص ریاض ولد الٰہی بخش قوم ملانہ سے

کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لی ہیں ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم کے خلاف

مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

تحریک جعفریہ کے ڈویژنل صدر و چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی کے گھر شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی ، بیٹا ،

بہو اور پوتی جھلسنے سے شدید زخمی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ نزد نصوحہ سی این جی گیس اسٹیشن کے قریب واقع تحریک جعفریہ کے ڈویژنل صدر و چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی کے گھر میں

علی الصبح اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب آگ بھرک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جبکہ ایک کمرے میں سوئے ظفر عباس نقوی کے بیٹے خضر عباس ان کی بیوی مسز خضر عباس اور بیٹی ملائکہ فاطمہ آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ سے جھلسے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا

جہا ں پر فوری طبی امداد کے بعد خضر عباس اور ان کی بیٹی ملائکہ فاطمہ کو حالت نازک ہو نے پر

نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جبکہ مسز خضر عباس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

%d bloggers like this: