نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23اپریل2020:آج ضلع رحیم یارخان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یارخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین کرنل ر عبدالجبار خان عباسی نے اپنے دورہ سردار گڑھ کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،

محمد عمران عباسی، شیر محمد مستوئی رئیس غلام یسین چاچڑ، سردار زبیر خان و دیگر ملنے والے زمینداروں و کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کسان کش حکومتی پالیسیاں حکمرانوں سمیت ملک و قوم کے لیے ٹھیک نہیں ہیں. کسانوں کی فلاح اور زرعی خوشحالی کے نام پر مافیاز یا سرمایہ داروں کو قومی سرمایہ لوٹانا ہرگز

قومی مفاد نہیں ہے. گندم کی خریداری پالیسی اور ششماہی نہروں میں پانی کی عدم فراہمی سمیت کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہماری پارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی.

اس موقع پر سردار عبدالستار خان عباسی.، ناصر عباسی جام اے ڈی دھاندو، محمد ابراہیم بھٹی، منور کٹپال بھی موجود تھے.

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال کی جانب سے دیرہ کٹپال آمد پر کرنل ر عبدالجبار عباسی کا پھولوں کی پتیاں ڈال کر استقبال کیا گیا

بعد ازاں وفد کے ارکان اور تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے بھی دیا گیا. اس موقع پر کرنل ر عبدالجبار عباسی نے کہا کہ

صوبہ سرائیکستان کا قیام ہماری زندگی کا مشن اور ہماری منزل ہے.

رمضان المبارک کے بعد سرائیکی صوبہ تحریک اور لانگ مارچ کے سلسلے کو سرائیکی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور احباب سے مشاورت کے بعد بھر پور طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا.


رحیم یار خان

اسٹیج اداکارہ و ماڈل سونیا ملتانی نے کہا ہے کہ

لاک ڈاؤن نے فنکاروں کو ڈبل متاثر کیا ہے. راشن تقسیم کرنے والوں کو فنکاروں کا بھی خیال کرنا چاہئیے.

اسٹیج اور شوبز کی دیگر سرگرمیوں کے دور دور تک کوئی چانس دکھائی نہیں دے رہے.

ساونڈ ایکٹ کی پابندی کے بعد کرونا پابندیوں نے فنکاروں کو معاشی طور پر بدحال کر دیا.

فنکاروں کی اکثریت سفید پوش اور غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہے.

سٹار ہونے اور شہرت کی وجہ سے کسی سے کچھ مانگ بھی نہیں سکتے.

جس کی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے.

فنکاروں کو ضابطہ اخلاق بنا کر کام کرنے کی اجازت دی جائے.

اس موقع پر فلم ڈائریکٹر رازق ڈرگھ بھی موجود تھے۔

About The Author