دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سی ای سی اجلاس سے خطاب

میں ان سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کو مبارک دیتا ہوں جو عقوبت خانوں سے رہا ہوئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سی ای سی اجلاس سے خطاب

٭ اس اجلاس میں ہم پارٹی رہنماوں محترم سرانجام خان، راجہ اشفاق سرور صاحب اور راجہ محمد افضل صاحب کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ان کی پاکستان، جمہوریت، عوام اور پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں۔ ان کے رخصت ہونے سے پارٹی میں بڑا خلاءپیدا ہوا ہے۔

٭ اللہ تعالی ہمارے ان عزیز ساتھیوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

٭ میں اللہ تعالی کا شکر اداکرتا ہوں کہ پارٹی رہنما اور سابق ایم پی اے جناب حافظ نعمان صاحب جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ سے بری ہوگئے ہیں۔ میں ان سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کو مبارک دیتا ہوں جو عقوبت خانوں سے رہا ہوئے۔ یہ بریت اور دیگر رہنماوں کی ضمانتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹ اور سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہیں۔ الحمداللہ کرپشن سمیت کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

٭ مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ ایک بار پھر اللہ تعالی ہم سب کو سرخرو فرمائے گا۔ جھوٹ، فریب اور سیاسی انتقام اپنی موت آپ مررہا ہے۔

About The Author