دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں پھنسے زائرین اورتبلیغی جماعت کے کارکنوں کی واپسی کےلیے اقدامات

تمام چیف سیکرٹریز اورچیف کمشنر اسلام آباد کوخصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پھنسے زائرین اورتبلیغی جماعت کے کارکنوں کی گھروں کوواپسی کےلیے اقدامات شروع کردیئے۔۔۔

تمام چیف سیکرٹریز اورچیف کمشنر اسلام آباد کوخصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا۔۔

کورونا سے متعلق فنکشنل کمیٹی کی ہدایات کے مطابق وزارت داخلہ کا تمام چیف سیکرٹریز،

چیف کمشنراسلام آباد کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ

یکم رمضان سے پہلے تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی یقینی بنائی جائے۔۔۔

تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی کے عمل میں متعلق ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔۔

۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زائرین اور تبلیغی کارکنان کی واپسی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔

About The Author