اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسانوں کے حق پر ڈاکہ زنی کرکے قومی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔پاکستان کسان اتحاد

سات ماہ سے ششماہی نہروں کی بندش کسانوں کا سخت استحصال اور معاشی قتل کے مترادف ہے

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد نے جام محمد راشد مجنوں گانگا،

عون محمد عمران، مقبول احمد سانگھی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات ماہ سے ششماہی نہروں کی بندش کسانوں کا سخت استحصال اور معاشی قتل کے مترادف ہے.

اِدھرنہروں کی بندش کی وجہ سےکسانوں کی فصلات سوکھ رہی ہیں . اُدھر ہیڈ پنجند مرمتی کے نام پر کسانوں کا پانی بند کرکے سمندر میں ضائع کیا جا رہا ہے.

محکمہ آبپاشی میں اندھیر نگری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے. چھ سات ماہ نہروں کی بندش کے دوران کام کروانے کی بجائے محکمہ کے ذمہ داران کیوں سوئے رہے.

کسانوں کے حق پر ڈاکہ زنی کرکے قومی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے.

ہر فصل کی کاشت اور پیداوار متاثر ہو رہی ہے. فصلات کے قومی نقصان کا باعث بننے والے غیر ذمہ دار، نا اہل اور غفلت جے مرتکب عہدے داروں کو ہٹایا جائے.اگر نہروں میں فورا پانی نہ چھوڑا گیا

تو پاکستان کسان اتحاد ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کرے گا. جام راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ محکمہ انہار کے منصوبہ جات کام اور فنڈز کا آڈٹ کروایا جائے.

بوگس کاروائیوں اور ادھورے کام کرکے کروڑوں روپے ہر سال ہضم کر لیے جاتے ہیں. کام میں دانستہ دیر کرنے کے پیچھے بھی کرپشن کی کشش اور پردہ داری ہے.

کسانوں کی آواز اٹھانے اور سیکرٹری آبپاشی سے ششماہی نہروں کی بندش کے حوالے سے بات کرنے پر کسان ارحاد کی ضلعی قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار ممتاز خان چانگ کو

سرخ کسان سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے حقیقی عوامی نمائندے وہی ہوتے ہیں جو بلاتفریق ہر طبقہ کی آواز اٹھا. کر ان کے مسائل حل کروانے کی کوشش کرتے ہیں.

About The Author