قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جائے ۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے ،ریکوزیشن میں ویرچول اجلاس بلانے کی تجاویز کو مسترد کیا گیا ہے
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق ریکوزشین میں اپوزیشن نے ٹائیگر فورس کے قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کرونا وائرس سے متعلق حکومت کی جانب سے کئے گئے
اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس بلا کر کرونا وائرس کی پھیلتی وبا پر بحث کرائی جائے،
موجودہ صورت حال میں ہنگامی بنیادوں پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔۔
ریکوزیشن پر 98 ارکان اسمبلی نے دستخط کۓ ہیں۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،