اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا راجن پور کے دانش سکول فاضل پور قرنطینہ سنٹر کادورہ

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج راجن پور کے دانش سکول فاضل پور قرنطینہ سنٹر کادورہ کیا

اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک، ڈپٹی کمشنر،سی ای او ہیلتھ راجن پور بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل اور سی او ہیلتھ راجن پور

نے صوبائی وزیر صحت کو قرنطینہ سنٹر میں مریضوں کے لیئے طبی سہولیات سے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر راجن پور میں کرونا وائرس کے 85مشتبہ مریض داخل تھے جن میں سے 60مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں میں کرونا وائرس کے کنفرم مریض بھی شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت نے راجن پور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیئے مناسب انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی خود نگرانی کررہے ہیں

۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں سے کرونا وائرس کے کنفرم مریض روزانہ کی بنیاد پر صحتیاب ہورہے ہیں۔

عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے دس ہزار سے زائدتشخیصی ٹیسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف کا مورال بلند ہے۔


حاجی پورشریف :ڈپٹی کمشنر راجن پور صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرنطینہ سنٹر راجن پور میں طبی سہولیات کی تفصیلات باری آگاہ کرتے ہوئے۔

About The Author