دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف قومی حکومت کا خواب لے کر آئے تھے۔ شیخ رشید

ملکی صورتحال کے مطابق ایک حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

راولپنڈی:

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا کی وجہ سے نہیں آئے بلکہ وہ قومی حکومت کا خواب لے کر آئے تھے، ملکی صورتحال کے مطابق ایک حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 25 اپریل یا یکم مئی سے مسافروں کو فاصلے پر بٹھا کر آئسولیشن کے ساتھ محدود ٹرینیں چلا دیں گے، وزیراعظم سے کہا ہے سب سے صلح کریں، یہ سیاست کا نہیں ایک ہونے کا وقت ہے۔

دَم والی بات مذاق میں کہی نیب نے سیریس لے لی، نیب والوں کو بتانا چاہتا ہوں میرے پاس 2 موکل ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کے پاس 6 وینٹی لیٹر موجود ہیں، انگریز نے 100 سال پہلے ایمرجنسی کوچز بنائیں، جلد ریلوے ہسپتال ملک کے دیگر حصوں میں پہنچا دیں گے، ریلوے ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ روپے عطیہ دیا، سندھ حکومت سے کہتا ہوں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو رہا کیا جائے۔

About The Author