دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی کابینہ نے تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی

پالیسی کے تحت وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے،

وفاقی کابینہ نے تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں کابینہ نے تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے،

پالیسی کے تحت وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے،

وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات اور اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی ہے،

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائی توانائی کے چیئرمین نے محمد علی رپورٹ اور اپنی سفارشات پیش کی ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی

About The Author