دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی۔ وزیراعلی سندھ

سندھ میں اب تک اکسٹھ افراد کورونا کاشکار بن چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی۔ دوسو ستائیس نئےکیسز بھی سامنے آگئے۔

صوبے بھر میں متاثرہ دوہزار سات سو چونسٹھ افراد میں سے ایک سو پندرہ کی عمر دس سال سے کم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ میں اب تک اکسٹھ افراد کورونا کا

شکار بن چکے ہیں۔ متاثرین میں اموات کا تناسب دو اعشاریہ دو فیصد ہے۔

کراچی میں نئے ایک سو باون کیسز میں سے پینسٹھ کراچی جنوبی،اکتیس وسطی،اٹھائیس شرقی ،

تئیس کورنگی اور پانچ ضلع غربی سے سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں چھ سو پینتیس متاثرہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ صوبے بھر میں متاثرہ دوہزار سات سو چونسٹھ افراد میں سے

ایک سو پندرہ کی عمر دس سال سے کم ہے۔

About The Author