دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا

ان کمپنیوں نے ملازمین کی ٹرانسپورٹ کے لئے طے شدہ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

کراچی کے کورنگی صنعتی علاقے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا۔کورنگی صنعتی ایسوسی ایشن نے کام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق کورونا وبا کی مناسبت طے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو ،،

ادویہ ساز اور ایک گارمنٹ فیکٹری کو سیل کیا گیا ہے۔ان کمپنیوں نے ملازمین کی ٹرانسپورٹ کے لئے طے شدہ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

فیکٹریاں سیل کرنے پر کورنگی ایسوسی ایشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ

ایس او پیز کے نام پر صنعتوں کو بند اورصنعتکاروں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو کام بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھی صنعتوں کی اہمیت نہ سمجھی گئی،، تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔

About The Author