جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20 اپریل2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان:

ملتان سے اچھی خبر ،،،، نشتر اسپتال کے 22 ڈاکٹرز صحت یاب ہوگئے ،،، طیب اردوگان اسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آگیا

پی ایم اے ملتان کے مطابق نشتر اسپتال کے 26 ڈاکٹروں کے کورونا میں مبتلاء ہونے والے22 زیر علاج ڈاکٹروں کے دوبارہ کروایا جانے والا پہلا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے

ان 22 ڈاکٹروں کا چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا کورونا ٹیسٹ کروایا جائیگا

جو نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا جائےکورونا میں مبتلا 2 ڈاکٹروں کے نمونے دوبارہ بھیجے جا رہے ہیں،

جبکہ کورونا میں مبتلا 2 ڈاکٹر پہلے ہی صحت یاب اور دو کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔


ملتان:

ملتان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خاتون کو پوری رقم ادا نہ کرنے پر ریٹیلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

متاثرہ خاتون کوثر پروین نے بستی بوہڑ ریاض آباد کے ریٹیلر اجمل کے خلاف پوری رقم ادا نہ کرنے کی شکایت کی تھی ۔

خاتون کے مطابق گزشتہ مہینوں کی اقساط سمیت اس کے اکاونٹ میں 21 ہزار روپے موجود تھے ۔ریٹیلر نے انگوٹھا لگوانے کے بعد اسے صرف 12 ہزار روپے کی رقم ادا کی

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب کو انکوائری کا حکم دیا

جس میں ریٹیلر اجمل کو خوردبرد کا ذمہ دائر ٹھہراتے ہوئے خاتون کو 9 ہزار روپے کی رقم واپس دلائی اور ریٹیلراجمل کے خلاف تھانہ قادر پور راں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: