دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان میں پھنس جانے والےکارگو گاڑیوں کی وطن واپسی کے لئے طورخم سرحد بحال

وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ صبح طورخم سرحدی گزرگاہ کو یک طرفہ طور پر بحال کردیا

طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے افغانستان میں پھنس جانے والےکارگو گاڑیوں کی وطن واپسی کے لئے طورخم سرحد آج دوسرے روز بھی بحال ہے۔

ڈپٹی کمشنر محموداسلم وزیر کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ صبح طورخم سرحدی گزرگاہ کو یک طرفہ طور پر بحال کردیا۔

جس کے باعث آج دوسرے روز بھی کارگوڑیوں کی وطن واپسی آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

گاڑیوں کی عملہ کو جمرود میں کورنٹائین کیاجارہاہے۔

گزشتہ ایک روز کے دوران افغانستان میں پھنسے 101 کارگو گاڑیاں عملہ سمیت پاکستان داخل ہوگئیں۔

ڈی سی کے مطابق گاڑیوں کے 195 عملہ کو لنڈی کوتل میں کورنٹائین کردیاگیا۔

طورخم سرحد پر طبی عملہ ؛ ایف سی ؛ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں گاڑیوں کا داخلہ ممکن ہوا۔

اور میڈیکل ایس او پی کے مطابق گاڑیوں اور عملہ کو وصول کیاگیا ۔

About The Author