دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں مزید دو افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے،وزیراعلی سندھ

صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار،، دو سو سترہ ہوگئی ہے

سندھ میں مزید دو افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

کراچی سے ستتر سمیت مزید دوسو نو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلی کو پسماندہ علاقوں سے کیسز آنے پر تشویش۔ لاک ڈاون سخت کرنے کا اشارہ دے دیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں سینتالیس افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں،،

جو متاثرہ افراد کا دو فیصد ہے۔صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار،، دو سو سترہ ہوگئی ہے،،

جن میں سے پندرہ سو نواسی زیر علاج ہیں۔ وزیراعلی نے بتایا کہ پانچ سو اکیاسی افراد مہلک وائرس سے صحت مند ہوئے ہیں،،

جو مریضوں کا چھبیس فیصد ہے۔ تبلیغی جماعت کے چار ہزار چھ سو ترپن افراد کے نمونے لئے گئے۔

ان میں سے چارسو انتیس مثبت آئے اور باقی کا نتیجہ ابھی آنا ہے۔

وزیراعلی نےبتایا کہ دو سو نو نئے کیسز میں سے ایک سو بتیس تبلیغی جماعت سے آئے ہیں،،

جو آئی سولیشن میں ہیں۔ کراچی کے نئے ستتر کیسز میں سے بیشتر کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے،، جوتشویش ناک بات ہے۔

ضلع جنوبی میں لیاری، صدر، گارڈن کے علاقوں سے تیس ، ضلع شرقی میں گلبہار، اور گلستان جوہر سے سولہ کیس سامنے آئے ہیں۔

کورنگی اور ملیر میں چھ،چھ ،ضلع وسطی کی کچی آبادیوں میں گیارہ، ضلع غربی میں نادرن بائی پاس اور بلدیہ سے چھ کیس کیسز مثبت آئے ہیں۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں،، وہاںلاک ڈاون سخت کیا جائے گا۔

About The Author