چین نے پاکستان سے دوستی کاحق ادا کردیا۔۔۔۔کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں شانہ بشانہ۔۔۔۔
دوست ملک نے ووہان میں پاکستانی طلبہ کا بہترین خیال رکھا۔۔۔۔۔
وائرس سے نمٹنے کےلیے فوری طبی ماہرین کی ٹیم اوروینٹی لیٹرز سمیت اہم طبی سامان پاکستان بھیجا۔۔
چینی ماہرین کی ٹیم آج واپس اپنے وطن روانہ ہوگی۔
اقوام عالم میں پاک چین دوستی بے مثالی۔۔دونوں ملکوں کے تعلقات ہرمشکل وقت میں ثابت قدم۔۔۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں چین نے پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔۔۔۔۔
طبی ماہرین کی ٹیم کوپاکستان بھیجا۔۔جو اسلام آباد۔۔راولپنڈی۔۔کراچی۔۔۔لاہوراور خیبرپختونخوا گئی۔۔۔چینی ٹیم نے پنجاب۔۔سندھ کے وزرائے اعلیٰ۔۔۔۔ڈاکٹرز۔۔۔سرکاری اہلکاروں سمیت شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔۔
پاکستان اورچین کے عسکری حکام میں ٹیلی کانفرنس ہوئی۔۔
چینی وفد آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا۔۔۔
چینی ماہرین نے قومی ادارہ صحت میں اختتامی سیشن کے دوران وائرس سے بچائوکےلیے انفرادی حفاظتی آلات کے استعمال کوناگزیرقرار دیا۔۔۔
چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک۔۔۔33 ہزار 744 حفاظتی لباس۔۔۔10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس۔۔۔15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک۔۔۔36 وینٹی لیٹرز۔۔180 تھرمومیٹر ۔۔۔100 تھرمل سکینرز۔۔۔24 ہزار 900 دستانے۔۔۔59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں۔۔۔10 ہزار لیٹر سینیٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑابھی فراہم کیا۔۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہےکہ چین نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی مدد کی۔۔۔
خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی جن میں 5 وینٹی لیٹرز۔۔۔2 لاکھ ماسک۔۔۔2 ہزار این 95 ماسک شامل۔۔۔2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس۔۔۔2 ہزار حفاظتی سوٹس شامل تھے۔۔۔
طبی سامان پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹرز گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،