دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ۔۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کے لئے طارق جمیل کی خدمات کو سراہا ۔

بولے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو ایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے

جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔

About The Author