ڈیرہ غازیخان :
ڈویژنل سطح پر پناہ گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈیرہ غازیخان میں مناسب جگہ کی نشاندہی جلد کرلی جائے گی۔
تونسہ میں زیر تکمیل پناہ گاہ کو جلد فنکشنل کرایا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایات جاری کردیں
انہوں نے کہا کہ دارالامان میں سکیورٹی انتظامات بہتر کئے جائیں۔سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو فنکشنل کیا جائے۔
ماڈل چلڈرن ہومز میں یتیم بچوں کو گھر جیسا اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر مظہر عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان جمیل نے بتایا کہ
دارالامان میں 13 سی سی ٹی وی کیمروں کو فنکشنل کیا گیا ہے۔ماڈل چلڈرن ہومز میں 100 سے زائد بچوں کو قیام،تعلیم،میڈیکل اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے والے مزید پندرہ زائرین نے کوروناوائرس کوشکت دیدی ہے
اور قرنطینہ سنٹر سے صحت یاب ہونے والے پندرہ زائرین گھروں کو روانہ کیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ گھروں کو جانے والے زائرین کے تین بار ٹیسٹ کرائے گئے
اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر زائرین کو گھروں تک پہنچادیاگیاہے کمشنر نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں مزید 59زائرین تاحال مقیم ہیں. کمشنر نے کہاکہ
ٹیچنگ ہسپتال کی سٹاف نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے ٹیچنگ ہسپتال میں آئسولیٹ کردیاگیاہے.
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں اورسٹاف سمیت اکیس افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے
جن میں سے بیس افراد کورونا ٹیسٹ میں کلیئر کر دیئے گئے ہیں.اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اوردیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان:
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن میں محکمہ تعمیرات کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا.
کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جگہ کی کلیئرنس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں.
تمام محکمے قریبی رابطہ رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں نئی او پی ڈی،ایمرجنسی،
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کیلئے بھی محکمہ پیروی کرے۔کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے منصوبے غیر ضروری تاخیر کا شکار ہوئے۔منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔
کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈی جی خان ڈویژن میں 139 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے
جن پر 12 ارب پانچ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے.چاروں اضلاع میں اے ڈی پی کی 70 جاری سکیموں میں سے 30 مکمل کرلی گئیں۔
70 جاری منصوبوں پر ساڑھے سات ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اسی طرح اے ڈی پی کی نئی 39 میں سے 29 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے
مزید دس تجویز کنندہ منصوبوں کی منظوری کا پراسس شروع کردیا گیاہے.نئے منصوبوں کیلئے چار ارب ساٹھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشید،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ا یس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال، ایکسیئن ہمایوں مسرور، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن،
ڈائریکٹر سوشل و یلفیئر مظہر عباس، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر عباس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر اوردیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان :
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے شاہ صدر دین،شادن لنڈ،تونسہ اور دیگر گندم خریداری مراکز میں سہولیات کا جائزہ لیا
اور سنٹرز میں کاشتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے. مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں
انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے باردانہ اڑھائی گنا زیادہ کردیاہے اب کاشتکار 500 بوری تک باردانہ حاصل کرسکتے ہیں
پہلے کاشتکار کو 200 بوری دی جاتی تھی۔کاشتکاروں سے عزت و تکریم کے ساتھ گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے.
انہو ں نے کہا کہ کاشتکاروں سے غیر قانونی کٹوتی پر کارروائی ہوگی۔کاشتکاروں کو 1400 روپے فی چالیس کلوگرام کی ادائیگی فوری کی جائے گی۔
مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ کاشتکار گھر بیٹھے بھی موبائل ایپ سے باردانہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔شادن لنڈ سنٹر پر ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ بھی ہمراہ تھے.
ڈیرہ غازیخان :
کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیاانہوں نے شہر خاموشاں پراجیکٹ کے تعمیراتی کام اور ڈویژنل پناہ گاہ کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا.
حکومت نے کنسٹرکشن معاملات کی پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر میں کام کرنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں
کمشنر نے شہر خاموشاں پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیاڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ایس ای بلڈنگز اور دیگر افسران نے موقع پر کمشنر کو بریفنگ دی موضع کوٹلہ سکھانی میں 190 کنال پر شہر خاموشاں زیر تعمیر ہے
منصوبے پر 19 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ریکارڈ دیکھ کر دس کنال رقبہ کا معاملہ حل کرنے کے ہدایات جاری کیں۔
کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر خاموشاں کیلئے 13000 مربع فٹ پر تعمیرات جاری ہیں 8000 فٹ میں سے پانچ ہزارفٹ چاردیواری تعمیر کرلی گئی۔
جنازہ گاہ،مردہ خانہ،ایمبولینس اور دیگر شیڈ تعمیر کئے جارہے ہیں۔لاہور طرز کے جدید قبرستان کو بائی پاس روڈ سے منسلک کیا جائیگا
جس سے شہر کا فاصلہ کم ہوجائیگا۔کمشنر نے ڈیرہ غازی خان میں پناہ گاہ کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیاڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظہر عباس نے پناہ گاہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژنل پناہ گاہ کیلئے چار کنال رقبہ درکار ہوگا۔
ڈیرہ غازیخان :
دفعہ 144 کے نفاذ اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ڈی پی او اختر فاروق کی انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ۔
انجمن تاجران سے دوران میٹنگ ضلع میں لاک ڈاؤن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈی پی او اختر فادوق نے تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
آپ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ بھی انتظامیہ کے ساتھ ملکر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے میں بھر پور تعاون کریں کورونا جیسی پھیلتی ہوئے وبا پر قابو پانے کے لیے آپ لوگوں کا ساتھ ضروری ہے۔
ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے محافظ ہیں اور ہم اس شہر کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے
تاجروں کے وفد نے امن و امان کے قیام اور حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاظ پر ہر صورت عمل درآمد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
میٹنگ میں مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،جاوید اسحاق مستوئی،،
سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،نائب صدور ملک محمد صادق اعوان،
سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،
نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،
اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،
زاہد نظام،رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،
اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان،سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد و دیگر موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان :
حکومت پنجاب اس موذی کورونا وائرس کی وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے صرف ایک ہفتہ میں ایک ہزار سے زائد بیڈ ز کا فیلیڈ ہسپتال بنانا
پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب کے بھائی پاکستان تحریک انصاف کے کوہ سلیمان کے یوتھ کے رہنما سردار جعفر خان بزدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک جنگ لڑی جارہی ہے جس میں ڈاکٹرز پولیس رینجرز پاک آرمی کے جوان اور صحافی فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔
سب نے اب تک کی اپنی کارکردگی سے اپنی حب الوطنی ثابت کر دی ہے کے یہ افراد عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں
اور یہ پوری قوم کو اس کرونا وائرس سے فتح دلائیں گیانہوں نے کہا کے وسائل بے شک کم ہیں مگر ڈاکٹرز پولیس رینجرز اور صحافیوں کا اس کورونا وائرس سے لڑنے اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کی کوشش قابل داد ہے۔
اس پر عوام ان مسیحاؤں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب بھوک سے مجبور بیروزگار افراد کو راشن کی شکل میں نقد رقوم کی فراہمی دے کر عوام کا بھرپور خیال رکھا ہے
پاکستان کو دوطرفہ مشکلات کا سامنا ہے ایک طرف کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کرنا اور اس کو آگے نا بڑھنے دینا اور دوسرا بھوک افلاس کا شکار افراد کی مدد کرنا۔
ہم انشائاللہ عوام کے تعاون و کوشش کے ساتھ کہ اپنے گھر پر رہیں اور اس موذی مرض کو پھیلنے سے روکیں اس موذی وبا سے جلد جان چھڑا لیں گے۔
ڈیرہ غازیخان :
سیلم قیصر کو بطور ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل تعینات ہونے پر کہکشاں پروفارمنگ آرٹس فلم پروڈکشن و سینئر آرٹس ایسوی ایشن کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
اور کفتگو میں صدر عرفان خان بزدار اور اعجاز اکرم لشاری نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں کہ سیلم قیصر صاحب کی نگرانی میں ڈی جی خان آرٹ کونسل پہلے کی طرح عوام کی تفریح کے لیے
مختلف پروگرام منعتد کرایئں گے اور موجودہ حالت میں ہم گورنمنٹ آف پاکستان اور خاص کرڈی جی خان آرٹ کونسل کے بے حدشُکر گزار ہیں کہ
کرونا کے وائرس کے پیش نظر فنکاروں شوبز سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں کو اُنکی معاشی امداد کے لیے ہر ایک سے رابط کیا
جس پر تمام شوبز سے وابسط افراد اُن کو اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس گورنمنٹ آف پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اُنہوں نے ان شوبز سے وابسط افراد کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
ڈیرہ غازیخان :
مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ناقابل برداشت ہے، علماء کی خاموشی اور تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے مغرب کے ایجنڈے کے وائرس سے متاثر حکمران اور انتظامیہ ”کورونا وائرس“ کی آڑ میں مذہبی شعائر، مساجد اور علماء کرام کے خلاف معاندانہ کاروائیوں سے اجتناب کریں
علماء کرام اپنے مرنے والے مسلمان بہنوں اور بھائیوں کی نماز جنازہ اور دیگر شرعی آداب اور احکامات کے تحت تدفین کررہے ہیں
ان کے اس اسلامی جذبے کو سراہا جانا چاہئے کراچی میں ایک خاتون ایس ایچ او کے ذریعے خطیب اور نماز پڑھنے والے عوام کو ننگی گالیاں دی گئیں
جوتوں سمیت مسجد میں گھس کر شعائر اسلام کی بے حرمتی کی گئی۔ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور ممتازپارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھو ں نے جے یوآئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ علماء کی خاموشی اور تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے،
مغرب کے ایجنڈے کے وائرس سے متاثر حکمران اور انتظامیہ ”کورونا وائرس“ کی آڑ میں مذہبی شعائر، مساجد اور علماء کرام کے خلاف معاندانہ کاروائیوں سے اجتناب کریں
تاکہ ملک کے تمام طبقوں میں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم ہو اس موقع پر مولانا محمد طاہر توحیدی، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ،
حافظ زبیر حسین احمد، مولانا محمد یونس خراسانی، حافظ محمود احمد، ظفر حسین بلوچ اور حافظ ثناء اللہ عیسی خیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ حکومت ایک جانب علماء کرام سے تعاون اور انہیں اعتماد میں لینے کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے اور دوسری جانب نماز جنازہ پڑھانے پر تشدد اور
گرفتاریاں کی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ میت سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا اور اس سے اہم یہ ہے کہ
علماء کرام اپنے مرنے والے مسلمان بہنوں اور بھائیوں کی نماز جنازہ اور دیگر شرعی آداب اور احکامات کے تحت تدفین کررہے ہیں
ان کے اس اسلامی جذبے کو سرہایا جانا چاہئے نہ کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتار قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے
اس آزمائش کی گھڑی میں علماء کرام کی خاموشی اور تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ مغرب کے ایجنڈے سے متاثر حکمران کورونا وائرس کی آڑ میں مذہبی شعائر،
مساجد اور علماء کرام کے خلاف کاروائیوں سے اجتناب کریں تاکہ ملک میں اتحاد اور اتفاق کی فضا قائم رہے اور ملک و ملت کو اس آزمائش سے نکالا جاسکے،
حافظ حسین احمد نے کہا کہ کراچی میں ایک خاتون ایس ایچ او کے ذریعے خطیب اور نماز پڑھنے والے عوام کو ننگی گالیاں دی گئیں
جوتوں سمیت مسجد میں گھس کر شعائر اسلام کی بے حرمتی کی گئی لیکن سندھ حکومت نے اس جرم کی مرتکب عناصر کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے۔
ڈیرہ غازیخان :
ایس پی پیٹرولنگ سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر گندم کی کٹائی کے دوران کررونا وائرس سے بچاو کے لیئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ عامر محمود نے ریجن بھر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو کررونا وائرس سے بچاؤ
اور گندم کٹائی سیزن میں احتیاطی تدابیر بتائیں انہوں نے ہدایت کی کے دوران کٹائی صفائی کا خیال رکھیں مکمل بازوں والے کپڑے پہنیں ٹریکٹر ٹرالی پر لوگ آپس میں تین فٹ کا فاصلہ رکھیں
تین فٹ کے فاصلہ پر رہ کر کٹائی کریں کھانسی اور چھنک کی صورت میں کہنی منہ پر رکھ لیں منہ اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کرے کٹائی کے اوزار سینیٹائیزر کر کے استعمال کریں
منہ پر ماسک لگائیں اپنے فصلوں سے عشر نکالیں اور صدقہ خیرات سے اپنے رب کا قرب حاصل کریں پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے عوام الناس کو خدمت
اور تحفظ کے لیے روڈ پر گشت کر رہی ہے۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ان سے رابطہ کریں۔
ڈیرہ غازیخان :
احساس کفالت فراڈ کرنے والے گروہ کو تھانہ صدرتونسہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔کررونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے دفعہ144کا نافذ کیا
اور غریب عوام الناس کے لیے حکومت پنجاب نے احساس کفالت پروگرام شروع کیا تاکہ غریب عوام کی مالی امداد کی جاسکے
علاقہ تھانہ صدرتونسہ شریف میں احساس کفالت پروگرام کی رقم دی جارہی تھی۔ایک بوڑھی عورت احساس کفالت پروگرام حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ رقم نکلوانے کی غرض سے
مکول کلاں سنٹر پر آئی توملزمان محمد حسنین ولد ریاض احمد گاذر سکنہ کریم والا، غلام اکبر ولد ثناء اللہ گاذر سکنہ کریم والا،
متواتط علی ولد جاوید احمد گاذر سکنہ منگروٹھہ شرقی نے بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا لگوانے کے بعد کہا کہ آپ کی رقم احساس پروگرام اکاونٹ میں موجود نہ ہے
جوواپس چلی گئی پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ ملزمان مندرجہ بالا نے رقم احساس کفالت پروگرام مبلغ -/12000 روپے نکلوا کر اپنے پاس رکھ لیے۔
جس کی شکایت پر تھانہ صدرتونسہ شریف پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی
اور 12000روپے برآمد کرکے بوڑھی عورت کو واپس کرادیے۔
اس موقع پر سب انسپکٹرساجد مرتضی نے کہا کہ میرٹ کی پاسداری کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے قانون سب کے لیے یکساں ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹرحافظ عبدالکریم کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ دیہاڑی دار لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے
دوسرے مرحلہ میں 1000 ہزار راشن بیگ تقسیم کئے جائیں گے تفصیل کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب حکومت اور دیگرمذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے
دیہاڑی دار متاثرین میں امداد تقسیم کی جارہی ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ڈیرہ غازیخان کی جانب سے بھی ڈیرہ غازیخان میں پہلے مرحلے میں 500 لوگوں میں راشن تقسیم کیاگیا
اب دوسرے مرحلے میں ایک ہزار اور لوگوں میں راشن تقسیم کیاجارہاہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنمااسامہ عبدالکریم اور ضلعی ناظم حافظ خالدمحموداظہر نے بتایا کہ
قائدین اہلحدیث علامہ ساجدمیر اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر متاثرین لاک ڈاون دیہاڑی داروں کو گھرگھر راشن پہنچایا ہے
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھرکی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی اس وقت لاک ڈاون ہے اور لوگوں کے کا روبار بندہے لوگوں کے گھروں میں ہو نے کی وجہ سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں
مرکزی جمعیت اہلحدیث اپنے ان بھائیوں کی امداد کے لئے راشن کا انتظام کر رہی ہے اور یہ راشن رات کی تاریکی میں ان مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے
تاکہ ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو ا اور انشاء اللہ ماہ رمضان کی آمد پر تیسرے مرحلے میں بھی راشن تقسیم کیا جا ئے گا
اس موقع پر شاہدخان چانڈیہ،شیخ اسرار احمد، خدابخش کھوسہ، اسلم کھلول،اسلم خانزادہ،غلام فریدکورائی،حاجی اکبر خان چانڈیہ،شیخ محمد نقیب دیگرموجودتھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ