مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

فارمیسی ,میڈیکل سٹورز پر لوٹ مارعروج پر مقامی ہیلتھ وضلعی انتظامیہ ناکام, حکومتی رٹ چیلنج
میڈیسن کمپنیوں کی جانب سے درج قیمتوں سے زائد اور من مانے ریٹ وصول کرنے

پرشہری ڈرگ مافیہ کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور, متاثرین کیمطابق محکمہ صحت کے آفیسران, ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ خاموش تماشائی,

لاک ڈاؤن کے دوران ضلع کے تمام چھوٹے بڑے میڈیکل سٹورز کا عملہ لوٹ مار میں مصروف‘میڈیسن کمپنیوں کی جانب سے درج قیمتوں سے زائد اور من مانے ریٹ وصول کرنے پر

شہری سراپا احتجاج بن گئے‘شہری حلقوں کی طرف سے محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا‘

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کا نفاذ کرنے کے باوجود میڈیکل سٹورز اور فارمیسیزکو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کئے تاکہ

شہریوں کو علاج معالجہ کے لئے ادویات کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے شہروں اور دیہاتی علاقوں میں قائم چھوٹی بڑی فارمیسز اور میڈیکل سٹورز مالکان اس قیامت صغریٰ کی سی

کیفیت پر مبنی وقت میں بھی خداکاخوف نہ کرتے ہوئے ادویات کی اصلی قیمتیں وصول کرنے کی بجائے من مانے ریٹ وصول کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے لگے۔

ضلع بھر سے میڈیا کو شکایات موصول ہورہی ہیں, متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ادویات کی پیکنگ پر ریٹ کم لکھا ہوتا ہے مگر وصول زیادہ کیا جاتا ہے

استفسار کرنے پر میڈیکل سٹورزکا عملہ سیخ پا ہوجاتا ہے اورسنگین نتائج دھمکیوں پر اتر آتاہے۔ شہریوں نے حکومت,

محکمہ ہیلتھ پنجاب, ہیلتھ کیئر کمیشن‘ڈپٹی کمشنر, سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اچانک چھاپے مارکر لاک ڈاؤن کے دوران عوام ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالے فارمیسز

اور میڈیکل سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ میڈیسن کمپنی کی جانب سے درج قیمتوں کے مطابق ہی ریٹ وصول کریں.


بہاولنگر

تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی پرچی جواء اورمنشیات فروش کے خلاف کارروائی، چرس برآمد،ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن بہاولنگر سب انسپکٹر رب نواز کی سربراہی میں ایس آئی وہاج شاہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خان بابا روڑ سے منشیات فروش فہیم کو گرفتار کرکے

قبضہ سے 431 گرام چرس جبکہ دوسری کاروائی میں پرچی جواء کے ڈیلر عباس وغیرہ دو ملزمان گرفتار، مقدمات درج ملزمان سے تفتیش جاری،

اس موقع پر ایس ایچ او رب نواز نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے،

منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں، ایسے ناسوروں کا خاتمہ بہاولنگر پولیس کافرض بھی ہے اور مشن بھی،

ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ آئی جی شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کا قلع قمع کرکے نوجوان نسل کو ڈرگ کے زہر سے محفوظ کرنے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں تاکہ

اس مکروہ دھندے میں ملوث ناسوروں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جاسکیں۔ہم ضلع بہاولنگر کو ڈرگ فری بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔


بہاولنگر

بہاولنگر پولیس کا جعلی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھیس بدل کر بھیک مانگنے والے جعلی پیشہ ور بھکاریوں کے

خلاف بیگر ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں اٹھارہ مقدمات درج، ملزمان گرفتار ،
ٍٍٍ تفصیلات کے مطابق ،ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جعلی بھکاریوں کے خلاف

ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن،ضلعی پولیس نےجعلی بھکاری بن کر پیشہ وربھیک مانگنے والے 18 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابندسلاسل کردیاگیا،

ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہے، اس موقع پرڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ بھیس بدل کر شہریوں کو تنگ کرنے والے پیشہ ور گدا گر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ور گداگروں سے شہریوں کی جان خلاصی کرانے کے لیے گداگروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیزکردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ شاہراہوں پر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے پیشہ ورگداگر اور نشئی مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہیں.

ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. گداگروں کی حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ کورونا وائرس جیسی ناگہانی آفت کے خطرات بھی کم ہونگے.

غریب ہونا جرم نہیں لیکن اپنے آپ کو دوسروں کے لیے بھیس بدل کر محتاج بنانا جرم ہے،

عادی گداگر ہمدردی کے لیے جعلی معذوری کا سہارا بھی لیتے ہیں، ضلعی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت اور ریلیف کے لیے بھی کوشاں ہے۔

%d bloggers like this: