دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16اپریل2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی موروثی بیماری ہیموفلیا سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا،ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت،

بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت اور مقررین خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی اس کے تدارک اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے،

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں تقریباً45 ہزارسے زائد بچے ہیموفلیا کے مرض کا شکار ہیں،

ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جو کہ ایک مخصوص پروٹین کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اس خطرناک بیماری کا علاج،

بہترین تشخیص کے بغیر ممکن نہیں،خون کا زیادہ بہنا اور بچوں کے گھٹنوں کا سوج جانا ہیموفیلیا کی ابتدائی علامات میں سے ہے،

شدید ہیموفیلیا کے مریضوں میں جسم سے خون بلا وجہ بھی بہہ سکتا ہے،اگر بیماری کی نوعیت اور شدت قدرے کم ہو تو مریض کا خون سرجری یا حادثے کی صورت میں عام حالات سے زیادہ بہتا ہے

اور انجماد نہیں ہو پاتا،پاکستان میں سروے نہ ہونے سے اس بیماری کے شکار افراد کا مستند ڈیٹا بھی نہیں،

ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری کا واحد حل پروٹین فیکٹر کے انجکشن ہیں جو مریضوں کو ہر ہفتے لگائے جاتے ہیں جس اس بیماری پر قابو پایا جاتا ہے،


کوٹ ادو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے،

سینیٹائزر بائیک تھرو گیٹ نصب کرنے کا مقصد کورونا وباء کی روک تھام کرناہے،ینیٹائزر بائیک تھرو گیٹ نصب کرنے سے سائلین وکلاء و عملہ سمیت ججز صاحبان کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے،

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیشن کورٹ اور کچہری میں سینیٹائزر گیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر ملک عابد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،مس عابدہ تحسین ملک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ٹیپو سلطان چوہدری سینئرسول جج،محمد عمران سول جج سمیت وکلاء

اور عدالتی اہلکار کی کیثر تعداد میں موجود تھی،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر عدالتوں میں آنے والے سائلین وکلاء و عملہ سمیت ججز صاحبان کیلئے سینیٹائزر گیٹ نصب کیے گئے،

سینیٹائزر گیٹ نصب ہونے سے عدالت میں آنے والے ا س جراثیم کش سپرے دروازے میں پیدل چل کر اپنے آپ کو ہر قسمی جراثیم سے صاف و شفاف کریں تاک

ہ کورونا وائرس سے اپنے اور گھروالوں کیساتھ ساتھ دوسروں کیلئے بھی خطرہ نہ بنے،انہوں نے وکلاء سمیت عدالتی اہلکاروں سے اپیل کی کہ

وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کرکے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،

اس موقع پر انہوں نے تمام عملہ میں ماسک بھی تقسیم گئے،بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے بار کے صدر اور دیگر وفد کے ہمراہ نیو جوڈیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا.


کوٹ ادو

ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے وفد کی طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ آمد،کرونا فرنٹ لائن کے ہیروز سے ملاقات اور انکی خدمات پر گلدستہ پیش کیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار صدر ملک ارشد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری زبیر احمد،بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو صدر محمد ارشد صدیقی، جنرل سیکرٹری منصورالحق اور سابق جنرل سیکرٹری زاہد احمد،پریس کلب کے سیکرٹری جنرل آصف شہزاد خان،

صحافی تیمور اطہر کے ہمراہ طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں کرونا فرنٹ لائن کے ہیروز سے ملاقات کی اور طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے ایم ایس ڈاکٹر عرفان جاوید کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،

اس موقع پر بار صدر ارشد صدیقی نے کہا کہ وہ رونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیروزہیں،

کورونا وائرس کے مریضوں کو طبعی سہولیات دینے پر وہ ٹیم کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں،اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر عرفان جاویدنے بار کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ

طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں کرونا کے پازیٹو 130 مریضوں کا علاج جاری ہے.


کوٹ ادو

نادرا سنٹر کی بندش،احساس کفالت پروگرام بزرگ معمر خواتین کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بنگیا،شناختی پر پیسے منتقل ہونے کے باوجود فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے سیکئی بزرگ خواتین پیسے وصول کیے

بغیر مایوس گھروں کو لوٹنے لگی، احساس کفالت پروگرام سنٹروں پر نادرا کے سپیشل کاؤنٹر لگانے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق نادرا سنٹر کی بندش کے باعث معمر خواتین کے انگوٹھے میچ نہ ہونااحساس کفالت پروگرام سنٹروں پر ایک گھمبیر مسئلہ بن گیا ہے،

اکثربزرگ خواتین کے مطابق حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والے بارہ ہزار روپے بزرگ خواتین کے لیے زحمت بننے لگے پیسے وصول کرتے وقت فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے کے

باعث کئی خواتین کو پیسے وصول کیے بغیر گھروں کو لوٹنا پڑ رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ

حکومت اس مسئلے کو حل کرانے کیلئے فوری طور پر نادراسنٹر کھلوائے یا پھر ان احساس کفالت پروگرام سنٹروں پر نادرا کے سپیشل کاؤنٹر لگائے جائیں تاکہفنگرمیچ نہ کرنے والی معمر خواتین کا مسئلہ حل ہو سکے،


کوٹ ادو

احساس کفالت پروگرام گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سنٹر دائرہ دین پناہ کی انچارج مسز عذرا توکل نے کہا ہے کہ

وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام شروع کر کے حقیقی تبدیلی کی جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے اور یہ پروگرام مستحق اور غریب افراد کی مدد میں ایک اہم کردار ادا کرے گا،

انہوں نے کہاسنٹر پرمناسب بیٹھنے کی جگہ،پینے کا پانی،ہینڈ سینیٹائزر،واش رومز،سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں

اور مستحقین میں فی کس خاندان 12 ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے

جبکہ ان مراکز پر پاک فوج، رینجرز، پولیس، ایلیٹ فورس کے جوان بھی جن میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہے جبکہ سنٹر پر کام کرنے والا عملہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے ادا کر رہاہے،

شہریوں نے احساس کفالت پروگرام گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سنٹر دائرہ دین پناہ کی انچارج مسز عذرا توکل کی سنٹر پرخوش اسلوب

عملہ تعینات کرانے اور سنٹر پر بہترین سہولیات مہیا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے،


کوٹ ادو

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر احساس سنٹر قصبہ گجرات میں فراڈی ریٹیلر گرفتار،فراڈی نے2 دن قبل بوڑھی خاتون سے انگوٹھا لگوا کر 12 ہزار روپے ہڑپ کر لیے تھے،

اس بارے تفضیل کے مطابق سپیشل برانچ نے کاروائی کرتے ہوئے قصبہ گجرات میں احساس سنٹر سے ریٹیلر صدام حسین جٹ کو گرفتار کرلیا،

ریٹیلر نے 2دن قبل بوڑھی خاتون سے انگوٹھا لگوا لیے اور کہا کہ تمہاری رقم ابھی نہ آ ئی ہے، اطلاع ملنے پر سپیشل برانچ کی ٹیم انسپکٹر اکبر محمود،

عبدالقدیر آ فیسرسپیشل برانچ، فرقان حمید آفیسر سپیشل برانچ اور محمد شریف آفیسر سپیشل برانچ نیکاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے کارڈ کا ڈیٹا نکلوایا

جہاں سے ریٹیلر صدام حسین جٹ کا نام سامنے آ گیا جس پر ٹیم نے ریٹیلر کو گرفتار کرکے اس سے12 ہزار روپے کی رقم متاثرہ خاتون کو دلوا دی،

گرفتارریٹیلر کو مقامی پولیس محمود کوٹ کے حوالے کر دیاگیا،پولیس محمود کوٹ نے فراڈی ریٹیلر کو حوالات میں بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.


کوٹ ادو

موضع متوانی والا تونسہ بیراج کے رہائشی شیخ مرید حسین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو ایک درخواست ارسال کی ہے جس میں اس نے الزام عائد کیا ہے کہ

اس نے بستی سنجر سیداں تونسہ شریف کے رہائشی پیر فیاض حسین شاہ سے 48 کنال رقبہ 20سال کے لیے ٹھیکہ پر لیا ہوا ہے،

جہاں پر اس نے گندم کاشت کی ہوئی ہے،شیخ مریدحسین نیالزام عائد کیا کہ علاقہ کا رہائشی عاشق حسین عرف ڈمپررندجو کہ علاقہ میں خوف کی علامت بنا ہوا ہے

لوگوں سے بھتہ وصول کرنا اس کا وطیرہ ہے،مذکورہ بھتہ خور نے گزشتہ سال اس کی 16 کنال رقبہ پر کاشتہ گندم اپنے قبضہ میں لے کر ہڑپ کر گیا تھا

اور اس سال بھی دھمکی دے رہا ہے کہ اگر اسے بھتہ نہ دیا گیاتواس کے ساتھ پچھلے سال جیسا سلوک کریگا، شیخ مرید حسین نے کہا کہ

وہ اس حوالے سے اس کے رشتہ دار ایم پی اے اشرف رند پاس بھی گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، شیخ مریدحسین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا کہ

اس بھتہ خور سے خطرہ ہے، بھتہ خور کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کی جائے اوراسے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

پرانی لڑائی کی رانجش پر مسلح افراد نے فرسٹ ایئر کے طالب علموں پر چھریاں چلا دیں،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل،چھڑانے کیلئے آنے والے ساتھی بھی زخمی،

فراڈی ایریا سیلز منیجر نے کیمیکل کمپنی کے لاکھوں ڈکار لئے،پولیس نے منشیات فروش بھی دھر لیا،بھاری مقدار میں چرس برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،

اس بار تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی خاں منڈا کے رہائشی فرسٹ ایئر کے طالب علم عبدالاحدچانڈیہ سے مکڑی برادری کے محسن مکڑی وغیرہ سے

گزشتہ سال لڑائی ہوئی تھی جس کا محسن مکڑی کو رنج تھا، گزشتہ روز عبدالاحد اپنیدوستوں مظہر بھٹی کے ہمراہ گھر کے قریب کھیتوں میں موجود تھے کہ

اسی اثناء میں محسن مکڑی اپنے دیگر ساتھیوں تنویر مکڑی،عابد مکڑی ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح چھریاں ڈنڈے سوٹے آگئے

اور مظہر بھٹی اور عبدالاحد پر چھریاں چلا دی،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے چھڑانے کے لیے آنے والے مظہر بھٹی کے رشتہ داروں عطااللہ بھٹی اور محسن بھٹی کو بھی لہولہان کردیا،

تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، پولیس کوٹ ادو نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ سناواں کے علاقہ میں قائم صفی کیمیکل فیکٹری کے لاجسٹک آفیسر محمد اسلم نیجتوئی کے علاقہ میں عبداللطیف اڑول کو ایریا سیز منیجر رکھا ہوا تھا جو کہ کمپنی کے کھاد زرعی ادویات مارکیٹ میں سیل کرکے رقم کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرواتا تھا،

جنوری 2019 سے ملزمان پروڈکٹ تو لیتا رہا مگر بینک اکاؤنٹس میں رقم جمع نہ کرائی جس پر 77 لاکھ 30 ہزار 484 روپے ہڑپ کرگیا

جبکہ 7 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی زرعی ادویات اور کھاد بھی اس کے پاس موجود تھی جو بھی دینے سے انکاری ہو گیا،

پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت پل پھٹے والی کے قریب موضع چودھری کے رہائشی یوسف شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آدھ پاؤ چرس برآمد کرلی ہے،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،


کوٹ ادو

مرغوں کی لڑائی پر پولیس کا چھاپہ، لڑائی کرانے والے منتظمین سمیت تماشائیوں کو دھرلیا،

مرغے بھی قبضہ میں لے لئے،لڑائی کرانے والے جواریوں کے خلاف مقدمہ درج،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع جھنجھن والی میں شریف نمڑدی اور ارشد نمڑدی گزشتہ روز اپنے آم کے باغ میں مرغوں کی لڑائی کرا رہے تھے کہ

کسی نے پولیس کوٹ ادو کو15پر اطلاع کردی،پولیس کوٹ ادو نے چھاپہ کے دوران منتظمین شریف نمڑدی،

ارشد نمڑدی سمیت تماشائی اور جواریوں بلال نمڑدی، اکبربھورا،ساجدچانڈیہ، شاہد گورمانی،

مہر منور،وقاص گورمانی اور اعجاز آرائیں کو گرفتار کرلیا اور موقع سے لڑنے والے مرغے بھی

قبضہ میں لے لئے،پولیس کوٹ ادو نیتمام کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے،

About The Author