دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی روک تھام کےضروری اقدامات کے لئے پرعزم ہیں، عمران خان

ملک میں غربت اور کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی مکمل ادراک ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری ‏‏اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے

مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک میں غربت اور ‏‏کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی ‏‏مکمل ادراک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کورونا وائرس کے صنعتی عمل پر اثرات،

مختلف صنعتیں کھولے جانے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ‏‏بات چیت ہوئی، صوبائی وزیر صنعت نے تعمیرات اور کم رسک والی صنعتیں کھولنے کے ‏‏حکومتی فیصلے کو سراہا،

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے جن صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے ان کے ‏‏لئے جامع ایس او پیز بھی صوبوں کے ساتھ شئیر کیے ہیں تاکہ

کارخانوں میں کام ‏‏کرنے والے محنت کشوں اور ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،

وزیراعظم نے ‏‏صوبائی وزیر صنعت کو ہدایت کی کہ وہ کاروباری برادری اور چیمبرز سے مکمل ‏‏رابطے میں رہیں

تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا اطلاق یقینی ‏‏بنایا جا سکے۔

About The Author