دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت کا ڈھائی ارب روپے کا رمضان پیکج

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان المبارک کیلئے اشیاء کے نئے ریٹس کا اطلاق 17 اپریل سے ہو گا

وفاقی حکومت کا ڈھائی ارب روپے کا رمضان پیکج۔ 19 اشیا خردونوش پر سبسڈی دی جائے گئی،

500 گرام کھجوروں کی قیمت میں10، بیسن 20 روپے فی کلو اور 200 گرام لال مرچ 18 روپے سستی ہوگئی،

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان المبارک کیلئے اشیاء کے نئے ریٹس کا اطلاق 17 اپریل سے ہو گا۔

رمضان ریلیف پیکج۔19 اشیاء خردونوش پر ڈھائی ارب کی سبسڈی۔ کھجور، چاول، بیسن، چائے اور داوں سمیت روزمرہ کی اہم اشیا سستی،

رمضان المبارک کیلئے نئے ریٹس کا اطلاق 17 اپریل سے ہو گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر500 گرام کھجوروں کی قیمت میں10 روپے تک کمی۔ 500 گرام کھجوروں کا پیکٹ 90 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کا ہو گیا،

چاولوں کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی،چکی بیسن 20 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

یوٹیلیٹی برانڈ کی دال ماش کی فی کلو قیمت 265 سے 255 ہو گئی،لال مرچ 200 گرام کی قیمت میں 18 روپے کمی،اب 200 گرام لال مرچ 175 کے بجائے 157 روپے میں ملے گی،

ہلدی 100 گرام35 سے 31 ،،، دھنیا پاؤڈر 90 سے 81 اور 50 گرم مصالحہ پاؤڈر 64 سے 58 روپے کا ہو گیا۔

کالی مرچ 50 گرام 57 سے 51 روپے کی ہو گئی،،،، 100 گرام سفید زیرہ 99 سے 89،،،100 گرام ڈرا مرچ 88 سے 79 اور 95 گرام چائے 4 روپے کمی کے بعد 91 روپے کی ہو گئی۔

About The Author