دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی ایم ایف پاکستان کو 1عشاریہ 4ارب ڈالر کی امداد دیگا

آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہوگا

آئی ایم ایف پاکستان کو 1عشاریہ 4ارب ڈالر کی امداد دیگا

آئی ایم ایف کا اجلاس ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کے لئے ایک عشاریہ چار ارب ڈالر امداد منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چند دن پہلے قرض معافی کیلئے عالمی سطح پر اپیل کی، 12 اپریل کو تمام خطوط روانہ کر دیئے تھے،

وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں رعایت کی اپیل کی، کورونا سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے،

آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70ممالک کو ایک سال کے لیےریلیف دیا گیا ہے۔

ادھر آج آئی ایم ایف کا اجلاس ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کے لئے ایک عشاریہ چار ارب ڈالر امداد منظور کئے جانے کا امکان ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہو گا اور جلد آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کو ملنے کی بھی امید ہے۔

About The Author