دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

پنجاب ٹیچر یونین ضلع راجن پور کے ترجمان سراج احمد سدوزئی نے "سویل ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اساتذہ کرام اور پنجاب ٹیچر یونین ضلع راجن پور کے عہدیداران ،

ممبران وکارکنان ان سب اساتذہ کو جوبطور ایجوکیٹرز SESE یا ESE جو 2015 میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے مستقل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

اور چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر ضلع راجن پور ثناءاللہ سہرانی کی کاوشوں کو سہرا تے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں

ہم سب اساتذہ سی ای او ایجوکیشن جناب ثناء اللہ خان سہرانی اور تمام آفیسران جو ڈی پی سی کا حصہ تھے

اور پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی صدر سید قیصر عباس بخاری کے مشکور ہیں.جنہوں نے اساتذہ کو انکا جائز حق دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اور پر امید ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اساتذہ کے حقوق کے لیئے اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

About The Author