مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

فورٹ عباس احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لیے بنائے گئے سنٹر پر پولیس افسران و اہلکاران کی جانب سے انسانی ہمدردی کا دل کو چھو لینے والا واقعہ۔

نہایت عمر رسیدہ لاغراور پاؤں سے معذوربزرگ خاتون کو کرسی پر بٹھا کررقوم کی تقسیم والے ڈیسک پر پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لیے بنائے گئے سنٹرز پردپولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی ڈیوٹی پر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران انسانی ہمدردی کے

جذبے سے سرشار عوام کی خدمت میں بھی مشغول دکھائی دیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ فورٹ عباس میں پیش آیا۔ فورٹ عباس میں قائم احساس سنٹر پر جب ایک نہایت عمر رسیدہ لاغراور پاؤں سے

معذور خاتون امداد کے حصول کے لیے داخل ہوتی دکھائی دی تو وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں نے آگے بڑھ کربزرگ خاتون کو کرسی پر بیٹھایااورکرسی سمیت اٹھا کر

رقوم کی تقسیم والے ڈیسک پر پہنچایا۔ موقع پر موجود عوام الناس نے پولیس افسران و اہلکاروں کے اس عمل کو سراہتے ہوئے بہاولنگر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ پبلک فرینڈلی سمارٹ پولیسنگ سے محکمہ پولیس کے تشخص کو مزید بہتر بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ

پولیس کے افسران و جوان ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکا رہیں، وہیں عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شب و روز آن روڈ ہیں،

پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت اور ریلیف کے لیے بھی کوشاں ہے۔


بہاولنگر

بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈریژن کے محررکی کرپشن اور تھانہ میں بند موٹر سائیکل بغیر سپرداری چھوڑنے کی ڈی پی او قدوس بیگ کو نشاندہی کرنا۔

ایس ایچ او کی نظر میں کار سرکار میں مداخلت بن گئی۔ڈی پی او نے انکوئری ڈی ایس پی منصور عالم کودے دی۔

محرر کی شکایت پر فوری طلبی ایس ایچ او سیف اللہ حینف بھی ڈی ایس پی کے پاس پہنچ گیا۔ڈی ایس پی کہ کمرے میں ایس ایچ او نے منصور عالم نے کہا کہ

یہ نشاندہی کار سرکار میں مداخلت ہے۔نشاندہی کرنے والوں کے خلاف رپٹ لکھوں گا طاقتور ایس ایچ او آپے سے باہر ہو گیا۔

تفصیلات کہ مطابق عرصہ دراز سے تھانہ میں کرپشن کا بازار گرم تھا کہ لاک ڈاؤن میں موٹر سائیکلو ں کی پکڑ دھکڑ تیز ہو گئی۔

اور پولیس کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گیا۔جس پر تھانہ کی کرپشن منظر عام پر آگئی جبکہ گزشتہ روز ڈی ایس پی منصور عالم نے ایک ملاقات میں صحافیوں کو بتایا کہ

ایس او پی کہ مطابق جن موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن ہو گئی کاغذات دیکھاکر حوالے مالک کر دیئے جائے گے۔

اور اگر ایس او پی کے خلاف ورزی ہوئی تو میں پچاس ہزار روپے جرمانہ دونگا۔جبکہ کرپشن کا ثبوت مل گیا

تو ڈی پی او قدوس بیگ کے نوٹس میں دیاگیاجس پر ایس ایچ او آپے سے باہر ہو گیا۔محر رکا محافظ بن گیا۔ڈی پی او قدوس بیگ کرپٹ ملازمین کا کڑامحاسبہ کریں۔..

%d bloggers like this: