مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے مزید کورونا حفاظتی کٹس فراہم کردی گئیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سامان ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا.

کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے ڈاکٹروں کیلئے کورونا کے حوالے سے پی پی ایز فراہم کیں۔حفاظتی کٹس میں دوہزار ماسک،

سات سو سیفٹی لباس،دو سو گلوز،سو ھینڈ سینٹائزر اور 50 این 95 ماسک شامل ہیں۔کمشنر نے کہا کہ فرنٹ لائن پر آکر کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے

ڈاکٹرز اور سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف تمام احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کورونا وائرس کیلئے قائم ایچ ڈی یونٹ،آئیسولیشن وارڈ کے ساتھ میڈیکل ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے ہسپتال میں زیر تنصیب بی ایس ایل تھری کے کام کا بھی جائزہ لیاکمشنر نے لیب کو ایک ہفتہ کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ

لیب سے مقامی طور پر کورونا کے ٹیسٹ ممکن ہوں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر اختر عباس،ڈاکٹر خالد تحسین اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

تونسہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے جامع منصوبہ پر کام تیز کردیا گیا۔ٹف ٹائلز،سٹریٹ لائٹس،داخلی وخارجی گیٹس کی تنصیب،

سیوریج،واٹر سپلائی اور دیگر تعمیراتی کام پر 62 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ابتدائی 9 کروڑ روپے جاری کرکے کام کا آغاز کردیا گیا۔

لیہ سیوریج سکیم پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کے 543 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے

جن پر پندرہ ارب روپے خرچ ہوں گے۔یہ بات کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی

جس میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا. کمشنرنے کہا کہ جلد اضلاع کا دورہ کرکے سکیموں کا معیار چیک کروں گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

افسران فیلڈمیں نکلیں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی نگرانی کریں۔کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں پبلک ہیلتھ کی 528 سکیموں پر کام جاری ہے

جس کیلئے ساڑھے 14 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پبلک ہیلتھ کی سکیموں کیلئے تین ارب 65 کروڑ روپے جاری کئے گئے

جن میں سے دو ارب 24 کروڑ روپے خرچ کرلیے گئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کی صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی15 سکیموں پر 44کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل سمیت ڈویژن بھر سے متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب نے کورونا،لاک ڈاؤن اور ڈینگی کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکموں کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے اجلاس کی صدارت کی اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکموں کو کنٹی جنسی پلان،

فوکل پرسن مقرر کرنے اور تیاریوں کے حوالے سے ٹائم لائن دی۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہر سال دو قسم کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے۔

دریائے سندھ میں طغیانی اور کوہ سلیمان پر بارشوں سے رودکوہی کے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔سیلاب سے مقامی آبادی اور فصلیں متاثر ہوتی ہیں

جس کو دیکھتے ہوئے سیلابی راستوں کی صفائی،حفاظتی بند پر تجاوزات کے خاتمہ،کمزور پشتوں کی مضبوطی،

فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی اور ممکنہ متاثر ہونے والی آبادی کو آگاہی دینے کے ساتھ دیگر اقدامات سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی

ڈ سٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے محکموں کی ذمہ داری سے متعلق بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تونسہ شریف میں ترقیاتی منصوبوں کی غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکموں سے وضاحت طلب کر لی. منصوبوں کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن دے دی گئی.

متعلقہ محکمے فیلڈ میں رہ کر مقررہ معیاد کے اندر منصوبوں کی تکمیل کریں. انہوں نے یہ احکامات تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران جاری کیے.

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے آفس میں تمام محکمو ں کا اجلاس طلب کر کے ہر سکیم سے متعلق بریفنگ لی.

ڈپٹی کمشنر نے میپکو کو کھمبوں کی تنصیب کیلئے ایک ہفتے کے مہلت دی. خواجہ ٹاؤن اور کلمہ چوک رابطہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کیلئے بھی ایک ہفتے کے ڈیڈ لائن دی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پبلک ہیلتھ اور واسا ملتان کی ٹیمیں ماہ صیام سے قبل سیوریج لائن کی ڈی سیلٹنگ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں

انہوں نے سنگھڑ نالہ چار کلو میٹر رابطہ سڑک کی تعمیر کیلئے پندرہ مئی تک کا وقت دیا. روڈ کی تعمیرمکمل ہونے پر شہر کے داخلی و خارجی مقامات کی خوبصورتی کا پراجیکٹ فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے.

ڈپٹی کمشنر نے کمال پارک، سٹی پارک، تحصیل صدر ہسپتال، ڈگری کالج، سکول، تحصیل کمپلیکس، چڑیا گھر، گندم خریداری مراکز،

چاہ حیدر والا فلٹریشن پلانٹ اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا. انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کام کو چیک کرنے کے ساتھ ہسپتال میں کو رونا وائرس کے وارڈ کا بھی جائزہ لیا

انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں او رلواحقین سے بھی معلومات حاصل کیں. ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے پرانا سٹرکچر فوری منہدم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے.

ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہاکہ

ٹیم ورک سے چیلنجز نمٹائے جاسکتے ہیں. تونسہ شریف وزیر اعلی کی آبائی تحصیل ہے اور انہوں نے علاقہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے.

وزیر اعلی ہر ہفتے ویڈیو لنک کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور علاقائی مسائل کے بارے میں بریفنگ لیں گے

جس کیلئے متعلقہ محکمہ خود ذمہ دار ہو گا. ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے آن لائن بار دانہ کی درخواست کا نظام متعارف کرا دیا ہے. بار دانہ ایپ انسٹال کر کے گھر بیٹھے درخواست دی جاسکتی ہے.

ڈپٹی کمشنر نے واسا کی ٹیم سے بھی ملاقات کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے اراکین ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،

ایکسیئن ہمایوں مسرور، جواد کلیم اللہ، عمیر لطیف، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محموداور دیگر موجو دتھے.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر مملکت زرتاج گل نے احساس کفالت کے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چئیرمین بیت المال محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے احساس کفالت سنٹرز پر خواتین کو ملنے والی رقوم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے موجود خواتین سے ملاقات کی اور امداد کی تقسیم سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے احساس کفالت سنٹرز پر مالی امداد کی تقسیم کا سسلہ جاری ہے12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں،

مقامی انتظامیہ نیاحساس کفالت سنٹرز پر انتظامات بھی بہتر کیے ہیں سوشل ڈیسٹینس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔مالی امداد کی تقسیم کا آن لائن،بائیومیٹرک اور شفاف نظام وضع کیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ صدر کی کاروائی،ڈیرہ غازیخان بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلروں سے 2من سے زائد افیون اور 5کلو چرس برآمد۔مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے حامد مقبول سب انسپکٹرپولیس ٹیم کے ہمراہ روز مرہ گشت پر مامور تھے کہ نزد مصطفے چوک پر ایک مشکوک کار نمبری850/ICT/AHHہنڈ ا CIVICماڈل 2017آئی جسمیں دو افراد سوار تھے کو توک کر چیک کیا

اور کارمیں رکھے ہوئے گٹو کی تلاشی لی تو دوران تلاشی کٹو میں سے 2من 2کلو افیون اور 5کلو چرس برآمد ہوئی

جسے ملزمان سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہے تھے۔پولیس تھانہ صدر نے کار ڈرائیور محمد عمران جبکہ دوسرا شخص محب اللہ کو گرفتار کر کے ان کے خلا ف منشیات سیکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان اور ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

وہ تھانہ صدر پولیس سمیت حامد مقبول، رضوان محبوب اے ایس آئی کی کارکردگی کو سہراتا ہیں کہ انہوں نے احسن اندازمیں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے

کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

دوران ڈیوٹی مشتبہ گاڑی کو روکنے پر تیز رفتار ڈرائیور نے ٹریفک کانسٹبل کو کچل دیا۔ ٹریفک اہلکار سیف اللہ موقع پر جانبحق، ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے

ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی کے علاقہ گیلانی چوک پر ٹریفک اہلکار اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ

اسی اثناء میں اس نے ایک تیز رفتار مشکوک ٹرک نمبری 0041کو دیکھ کر روکنے کی کوشش کی تو ٹرک ڈرائیور نے اسے ٹکر مار کر کچل دیا

جس کے نتیجہ میں ٹریفک پولیس اہلکار سیف اللہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار سیف اللہ کا تعلق جام پور سے بتایا جاتا ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اختر فاروق اور گدائی پولیس موقع پر پہنچ گئے اور اہلکار کی نعش قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے

حوالے کر دی گدائی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا۔اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے اہلکار کی شہادت پر ورثاء سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

تمام اہلکار ہمارے فورس کا سرمایہ ہوتے ہیں وہ اس کا ازالہ نہیں کر سکتے مگر غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ انکے ساتھ کھڑے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

پتنگ بازی و سازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی کارواء پتنگ فروش گرفتار۔

درجنوں پتنگ برآمد اور پتنگ فروش محمد یوسف اور بلال پتنگ فروخت کرتے ہوئے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کی گئی

پابندی کے باوجود پتنگ فروش یوسف اور بلال پتنگ فروخت کر رہے تھے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ کارواء عمل میں لا کر پتنگ فروشوں کو پتنگ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا لیا ہے۔

گرفتار کئے گئے پتنگ فروشوں کے قبضہ سے درجنوں پتنگ قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

حکمران خود بھی نہیں سمجھ پا رہے کہ انہیں کیا فیصلہ کرنا تھا اور وہ کیا فیصلہ کررہے ہیں درزی کو اجازت ہے مگر کپڑے والے پر پابندی ہے یعنی نااہلی ہی نااہلی ہے

جس میں یہ حکومت کامل طور پر پورا اتر رہی ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی پنجاب کے سینئر امیر و ضلعی امیر ڈیرہ غازیخان مولانا اقبال رشید نے مدارس و مساجد کے منتظمین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ

جے یوآئی مساجد و باجماعت نماز و ادائیگی جمعہ کے حوالے سے آکابرینِ امت کے متفقہ بیانیہ و مطالبات کی مکمل تائید و توثیق کرتی ہے

بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ علماءکرام کے صرف جذبات کو نہ دیکھے بلکہ وہ دیکھے کہ علماءکرام کی ذمہ داری مساجد کو آباد رکھنے کی ہے

جسے وہ پوری ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں اور ادا کرتے رہنا چاہتے ہیں تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج نے کہا کہ

انسانی جسم میں موجود دفاعی نظام کی قوت کا بہت زیادہ انحصار روحانی عوامل پر ہوتا ہے جسکا بہت اہم ذریعہ ارتکاز کہلاتا ہے

جسے مراقبہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے اور مساجد اسکا بہت بڑا ذریعہ ہیں کہ جنکی آبادی سے ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہونگے ضلعی ناظم عمومی حافظ انعام اللہ بھٹی نے کہا

اس وقت پوری بنی نوعِ انسان کو اپنی ترجیحات میں مذہب کو اول ترجیح دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مذہب جہاں ذہنی سکون کی تکمیل کا باعث ہے وہیں

قلبی قوت کے بڑھانے کا بھی بنیادی سبب ہے پاکستان اسلام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے مگر یہاں اسلام کی آبیاری کرنے والی مساجد کے اعمال کو نہایت سختی کے ساتھ محدود کردیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،

جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،جاوید اسحاق مستوئی،،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،نائب صدور ملک محمد صادق اعوان،

سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،

نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،

عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،

زاہد نظام،رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،

ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی و دیگر نے مشترکہ طور پر آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر اور دیگر کی وزیر تجارت سے ملاقات میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے مطالبہ کی

پر زور حمایت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات اور حفاظتی اقدامات کے ایس او پی پر فوری طور پر باقی ٹریڈرز موٹر کار شورومز،الیکٹرانکس،

آئرن مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،ٹریکٹر شورومز،سینیٹری سٹور اور دیگر کو مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم کر نے اور صبح 9بجے سے 5بجے تک کاروبار کر نے کی اجازت دے

کیو نکہ اب تاجر برادری کے مالی حالات بری طرح متاثر ہیں اور کرایہ جات،یوٹیلٹی بلز اور دیگر معاملات چھوٹے تاجروں کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں

اور چھوٹے تاجر مالی مشکلات کا شکار ہیں حکومت نے اب تک چھوٹے تاجروں اور ایس ایم ای ایس کے لئے کسی قسم کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان بھی نہیں کیا ہے کیا ہے

تاجر رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ چھوٹے تاجروں کو فی الفور کاروباری سرگرمیاں بحال کر نے کی اجازت دی جا ئے اور تاجر برادری کورونا کے حفاظتی ایس او پی کے ساتھ کام کرے گی

تاجروں نے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کو بھی دیگر شعبوں کی طرح ریلیف پیکج دیا جائے

اور بنکوں سے قرضوں پر شرح منافع میں خاطر خواہ کمی کی جا ئے اور بجلی کے بلوں کی اقساط کے بجائے بلوں میں کمی کا اعلان کیا جا ئے

مرکزی انجمن تاجران حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہے لیکن بڑھتے ہو ئے معاشی بحران کے حل کے لئے حکومت چھوٹے تاجروں اور با الخصوص چھوٹے شہروں کے لئے خصوصی ریلیف کا اعلان کرے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لیے لیے اچھی خبرمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائن 080009212 متعارف کرادی ہے

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ہیلپ لائن کا باقاعدہ افتتاح کیاچیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے ہیلپ لائن پرمفت کال کرکے مسائل کا اندراج کراسکیں گے

شہریوں کو اب دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ایک فون کال کے ذریعے ہر درخواست کا اندراج ممکن ہو سکے گا

آن لائن نظام کے تحت ہر درخواست پرکارروائی ہوگی درخواست پر عملدرآمد میں تاخیر پر متعلقہ افسران جواب دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹال فری نمبر متعارف ہونے سے شہر میں صفائی اور سیوریج کے معاملات مزید بہتر ہوں گے

مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ ہیلپ لائن پر درخواست موصول ہونے پر متعلقہ افسر مقرہ وقت میں پیش رفت رپورٹ دینے کا پابند ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تونسہ سے واپسی پر شادن لنڈ اور شاہ صدر دین کے صحت،گندم خریداری اور احساس کفالت مراکز کا دورہ کیا

انہوں نے مراکز میں موجود سہولیات کا جائزہ لیاہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی،ادویات کی موجودگی،

ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا

انہوں نیاحساس کفالت سنٹرز میں عملہ اور خواتین سے معلومات لیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں غیرقانونی کٹوتی کرنے پر کارروائی ہوگی

مالی امداد میں غیر قانونی کٹوتی کرنیوالے نوسربازوں اور فراڈیوں کی نشاندہی کی جائے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت کی

ہر ممکن اقدامات کئے کاشتکار اب آن لائن باردانہ کی درخواست دے سکتے ہیں جس کیلئے حکومت نے باردانہ ایپ متعارف کرادی ہے

ڈی سی طاہر فاروق نے ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

%d bloggers like this: