جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومتی فیصلے کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی گئی

عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس نجی اسکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیوٹ سکولز ایوسی ایشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے کیس پیرا کو بھجوادیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف درخواست پرتحریری حکم جاری کر دیا ہے ۔ جس میں عدالت نے کہا کہ

پیرا نجی سکولوں کا موقف سننے کے بعد اپریل ، مئی کی فیس کٹوتی سے متعلق فیصلہ کرے ۔۔ وکیل پرائیویٹ سکولز نے کہا کہ درخواست اگر پیرا کو فیصلے کے لیے بھیج دیں

تو ہم مطمئن ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس نجی اسکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے،پیرا رٹ پٹیشن کو نجی اسکولز کی درخواست کے طور پر

لیکر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، پیرا معاملے کو دیکھے اوراسٹیک ہولڈرز کو سن کر حتمی فیصلہ کرے، دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔۔

لاک ڈاون کے باعث حکومت نے اپریل،مئی کی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

%d bloggers like this: