دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10روز تک کاروبار کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ،چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

لاک ڈاوَ ن سے متعلق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی پالیسی اول روز سے ایک ہے

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ،وزیرسندھ امتیا ز شیخ اور چیئرمین آل کراچی تاجرعتیق میر کی گفتگو:

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں ،رہنما پی ٹی آئی حلیم عاد ل شیخ  نی کہا کہ
سندھ حکومت نے مارکیٹنگ کے علاوہ مشکل صورت حال میں کچھ نہیں کیا،

سندھ کے وزرا کہہ رہے ہیں ہم راشن دکھاوے کے لیے تقسیم نہیں کررہے ،
کوروناوائرس ٹیسٹ کٹس کے حوالے سے ڈرامہ کیاگیا،

سندھ میں وڈیروں کے بچے این 95ماسک پہن کرکے گھوم رہے ہیں ،
دعویٰ سے کہتا ہوں سندھ حکومت نے راشن تقسیم نہیں کی،

اگر راشن تیلے پر دکھاوا نہیں کرتے کم ازکم ٹرک ہی تو نظر آجاتا ،
علمائے کرام اور تاجر برادری کورمضان کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،

چیئرمین آل کراچی تاجر عتیق میر نے کہا کہ

لوگوں کی امداد کرتے وقت سماجی دوری نظر انداز ہوجاتی ہے،
کراچی میں 10روز تک کاروبار کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ،
ہمیں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا انتظار ضرور ہے لیکن حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں،

لاک ڈاوَ ن سے متعلق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی پالیسی اول روز سے ایک ہے،

صوبائی وزیرامتیاز شیخ نے کہا کہ

کوئی ایک صوبہ تنہا بڑے فیصلے نہیں کرسکتا ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ لاک ڈاوَن کے حق میں ہیں،
سندھ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں گے، سندھ حکومت کی کچھ کاروباری افراد سے ملاقات ہوئی ،

صوبائی حکومت نے لاک ڈاوَن پر تاجر برادری کو قائل کرنے کی کوشش کی، شہریوں کے تحفظ کے لیے لاک ڈاوَ ن میں توسیع بہترین فیصلہ ہے،

About The Author