جامپور راجن پور
۔۔۔آفتاب نواز مستوئی ..
اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی نے کہا ھے کہ جامپور تحصیل انتظامیہ سمیت تمام ادارے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلیے ھمہ وقت
مستعد اور فعال ھیں وہ ماڈل بازار جامپور میں بلدیہ جامپور ۔ماڈل بازار انتظامیہ اور مقامی سماجی تنظیم انڈس فاونڈیشن کی جانب سے مجوزہ رمضان بازار کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ پری رمضان موک ایکسر سائز کے موقع پر گفتگو کر رھے تھے
اس موقع پر مینیجر ماڈل بازار محمد طاھر گوندل نے بریفنگ دیتے ھوے بتایا کہ ھر دوکان کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا
اور خریداروں کیلیے دائرے بنائے جائیں گے نیز داخلی خارجی راستوں پر ھاتھ دھونے کے انتظامات کے علاوہ کیپ اور گلوز کا اھتمام بھی کیا جائے گا
اسسٹنٹ کمشنر جامپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتای کہ کرونا کی وباء سے نمٹنے کیلیئے احتیاط سب سے بہتر علاج ھے
سماجی تنظیمیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ھوئے لوگوں میں آگاھی پیدا کریں اس موقع پر سماجی تنظیموں انڈس فاونڈیشن نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے
اراکین کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان پریس کلب کوٹلہ مغلان کے عہدیداران اور میونسپل کمیٹی جامپور کا عملہ بھی موحود تھا بعد ازاں جراٹیم کش سپرے بھی کیا گیا…
جامپور:
رمضان بازار کے دوران کرونا سے بچاو اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کیلیئیے ماڈل بازار میں موک ایکسر سائز دوکانداروں اور خریداروں کیلیے حفاظتی اقدامات کو بہر صورت یقینی بنایاجاے گا اسسٹنٹ کمشنر
جامپور اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی نے کہا ھے کہ جامپور تحصیل انتظامیہ سمیت تمام ادارے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلیے
ھمہ وقت مستعد اور فعال ھیں وہ ماڈل بازار جامپور میں بلدیہ جامپور ۔ماڈل بازار انتظامیہ اور مقامی سماجی تنظیم انڈس فاونڈیشن کی جانب سے مجوزہ رمضان بازار کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ پری رمضان فوک ایکسر سائز کے موقع پر گفتگو کر رھے تھے
اس موقع پر مینیجر ماڈل بازار نے بریفنگ دیتے ھوے بتایا کہ ھر دوکان کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا اور خریداروں کیلیے دائرے بنائے جائیں گے
نیز داخلی خارجی راستوں پر ھاتھ دھونے کے انتظامات کے علاوہ کیپ اور گلوز کا اھتمام بھی کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر جامپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ ۔۔۔۔۔
حاجی پورشریف
ملک خلیل الرحمان واسنی
حاجی پور شریف کے نواحی علاقہ میراں پور کی نواحی بستی کھوکھر آباد کے قریب بستی گوری میں کسان دوست سوسائٹی کے کمیونٹی سنٹر میں قرنطینہ سنٹر بنایا گیا تھا
جس میں کئی دنوں سے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو رکھا گیا تھا ان میں سے دو افراد میں کرونا وائرس پازیٹیو آنے کے بعد فاضل پور قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اوراس حوالے سے کچھ متضاد افواہوں اور خبروں نے پورے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے
کیونکہ مبینہ طور پر حاجی پورشریف کا عباسی چوک /تالاب چوک کا ایک رہائشی بگی نامی حجام وہاں تبلیغی جماعت کے لوگوں کی کٹنگ وغیرہ کے لیئے بھی گیا تھا
جس کی مقامی انتظامیہ تصدیق نہیں کر رہی اور اسے افواہ قرار دے رہی ہے اس سلسلے میں اس مشتبہ حجام کو فوری طور پر آئیسولیٹ کرنے کے لئے اہل علاقہ نے مقامی فوکل پرسنز،
چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی راجن پور،متعلقہ حکام اور اسسٹنٹ کمشنر جامپور،ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری کاروائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ
عوام میں خوف و ہراس کی فضاء نہ پھیلے اور لوگ افواہوں پر کان دھریں۔جس کے لیئے متعلقہ انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔
حاجی پور شریف
احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام نے حاجی پورشریف میں دفعہ 144کی دھجیاں اڑا دیں سیکنڑوں کا مجمع بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے صبح سے شام تک لگا رہتا ہے
اور چند ٹکوں کے حصول کے خاطر لوگوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائی ہوئی ہیں حق داروں کے علاوہ تماش بینوں کا بھی ہجوم ہوتا ہے جو کہ
متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں ادارے کے لیئے لمحہ فکریہ ہیں اور یہ رش اور بھیڑ خدانخواستہ فاعدے کی بجائے کئی زندگیوں کے چراغ گل کرنے کا موجب بھی بن سکتے ہیں
اس حوالے سے اہل علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ سے راست اقدام کا بھر پور مطالبہ کیا ہے تاکہ قانون کا احترام بھی برقرار رہے
اور لوگوں کی زندگیاں بھی محفوظ رہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللّٰہ سے فوری ایکشن اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے
کیونکہ یہاں کے دیہاتی لوگ سادہ زبان میں شاید کچھ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہیں قانونی طریقہ کار یا مناسب اقدامات سے سمجھایا جائے
کیونکہ کرونا ایک متعدی اور وبائی بیماری ہے جس سے ہم سب کو محفوظ رکھنے کے لیئے ہم خود احتیاط اور متعلقہ انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں عمل پیرا ہوکر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچا سکتے ہیں۔
طلائی بستی چھینہ:
( ممتازتارک سے):
چھوٹے مالیتی اداروں ، بنک ، سے قرض لینے والے غریب لوگوں کو ریکوری کے لیئے تنگ کیا جانے لگا ۔ غریب جنہوں نے دس سے پچاس ہزار کے درمیان قرض لے رکھے ہیں
اور ان کی ماہانہ شش ماہی یا سالانہ ادائیگی ہوتی ہے اب اس قرض کی واپسی کے لیئے این آر ایس پی ، خوشحالی ، ٹیلی نار ، یو بنک سمیت دیگر ادارے قرضداروں کے پیچھے لگ گئے ۔
اس سلسلے میں ہائیکورٹ میں ایک عام شہری کی طرف سے رٹ دائر کی گئی جس میں این ار ایس پی کے قرضوں کو مؤخر کرنے کی استدعا تھی ۔
اسی کے تناظر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان قرضوں کو مؤخر کرنے کا نوٹیفکیشن 3 اپریل کو جاری کیا ہے ۔
لیکن غریب لوگوں کے در پر ٹولیوں کی صورت پہنچ کر انہیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور بے عزت کیا جاتا ہے ۔
اور کہتے ہیں ہم کسی چیز کے ذمہ دار نہیں بس ہمیں قرض واپس کرو۔ ۔ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار ، محنت مزدوری نہ ہونے کے باعث لوگ بہت مشکلات کا شکار ہیں ۔
اور آج انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان حالات میں بے عزت ہونے سے بچنے کا واحد راستہ خود کشی کر لینا ہے ۔
حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری احکامات کے ذریعے ان اداروں کو مفلوک الحال لوگوں کو تنگ کرنے سے روکے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون