مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر صے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر، معاشرتی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،

ایس ایچ او تھانہ شہرفرید سب انسپکٹر لیاقت علی بوہڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چار شراب فروش گرفتار کرلیے،قبضہ سے سینکڑوں لیٹر شراب معہ آلات

کشیدگی سمیت چالوبھٹی بھی برآمد ،مقدمات درج،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او لیاقت علی بوہڑ نے شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بلال، فیاض، نواز اور یار محمد کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کے قبضہ سے 196 لیٹر دیسی شراب سمیت آلات کشیدگی معہ چالو بھٹی بھی برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا گیا،

اس موقع پر ایس ایچ او لیاقت بوہڑ نے کہا ہے کہ معاشرتی ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ان ناسوروں سے محفوظ بنایا جاسکے،

علاقہ کو کرائم فری بنانے کے لیے پولیس کی ٹیمیں راونڈ دی کلاک گشت پر مامور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویزن کو مدنظر رکھتے ہوئے

پولیس فورس اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے ریے ہیں،


بہاولنگر

تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی بڑی کاروائی، ڈرگ مافیا کے خلاف ان ایکشن، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے ایک کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن بہاولنگر سب انسپکٹر رب نواز نے اے ایس آئی وہاج شاہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اعظم عرف اعظی کو گرفتار کرلیا،

قبضہ سے 1648گرام چرس برآمد، مقدمہ درج ملزم سے تفتیش جاری، اس موقع پر ایس ایچ او رب نواز نے کہا ہے کہ

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے، منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں، ایسے ناسوروں کا خاتمہ بہاولنگر پولیس کافرض بھی ہے

اور مشن بھی، ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ آئی جی شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کا قلع قمع کرکے نوجوان نسل کو ڈرگ کے زہر سے محفوظ کرنے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں

تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ناسوروں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جاسکیں۔ہم ضلع بہاولنگر کو ڈرگ فری بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

%d bloggers like this: