جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت ملک بھر میں 24 مارچ سے ریلوےکا پیہہ جام ہے

ریلوے اسٹیشنوں پر ہو کا عالم ہے اور ملازمین پریشان ہیں کہ کب ریلوے کی رونقیں بحال ہوں گی۔

کراچی سمیت ملک بھر میں 24 مارچ سے ریلوےکا پیہہ جام ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر ہو کا عالم ہے اور ملازمین پریشان ہیں کہ کب ریلوے کی رونقیں بحال ہوں گی۔

چھک چھک کرتی ریل گاڑیاں نظرآرہی ہیں،، نہ ہی ریلوے اسٹیشن پر انسانوں کا جم غفیر ہے،، کئی ہفتوں سے کراچی کے کینٹ اسیٹشن پر ہو کا عالم ہے۔۔

اس صورتحال میں ریلوے ملازمین بھی پریشان ہیں،، کہتے ہیں انہوں نے زندگی میں ایسے مناظر نہیں دیکھے۔

ملازمین کو امید ہے کہ ایک دن دوبارہ ریلوے اسٹیشن کی رونقیں بحال ہوجائیں گی اور زندگی معمول پر آجائے گی۔

کورونا کے پیش نظر ریلوے آپریشن پچیس اپریل تک معطل رہے گا۔ تاہم پچیس اپریل کے بعد بھی ریلوے آپریشن بحال ہوتا ہے یا نہیں،، کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

About The Author