دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ادارہ صحت میں ہوٹلز کے عملے کیلئے تربیت کا اہتمام

ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ مراکز کے طور پر استعمال ہورہے ہیں

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروںمیں کووڈ19 کی تشخیص کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ، قومی ادارہ صحت نے اسلام آباد کے مختلف ہوٹلوں میں کام کرنے والے عملے کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا ۔

یہ ہوٹل اس وقت مختلف ممالک سے ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ مراکز کے طور پر استعمال ہورہے ہیں۔

اس ٹریننگ کا مقصد COVID-19 کے بارے میں تمام قرنطینہ ہوٹلوں کے عملے کو حساس بنانا تھا۔ ٹریننگ دینے سے پہلے یہ مشاہدہ کیا گیا کہ ہوٹلوں میں موجود عملے کی صلاحیت بڑھانے اور شعور اجاگر کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

تربیتی ماڈیولز میں COVID-19 کے بارے میں عام معلومات کے علاوہ ہوٹل میں انفیکشن والی جگہوں کی نشاندہی، مسافروں کو کھانا پیش کرنے کا طریقہ ، کمروں اور واش روم کی صفائی اور دیگر اشیاءاور سطحوں کو صاف اور جراثیم سے پاک کرنے کا طریقہ بتایا گیا۔

تربیت سے پہلے اس کا اندازہ منظم طریقے سے کیا گیا کہ زیادہ تر عملہ کوویڈ 19 کے انفیکشن پیٹرن اورپھیلاؤ کے انداز سے بالکل بے خبر تھا۔ اس ٹریننگ سے ہوٹل انتظامیہ ،

سپروائزر ، سیکیورٹی ، صفائی کی خدمات دینے والے ملازمین کوخود کو اور دوسروں کو انفیکشن سے بچاؤ کے لئے شعور و آگاہی دی گئی ۔ عملہ کو بتایا گیا کہ

کس طرح فرش اور دیگر سطحوں ، بستر کی چادروں ، واش رومز کی صفائی ، کھانے کی ٹیبل اور میزیں ، فرنیچر ، پردے اور بار بار استعمال میں آنے والی چیزوں کو ڈس انفیکٹ کرنا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، میجر جنرل عامر اکرام نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا اور کہا کہ قومی ادارہ صحت، صحت عامہ کے شعبے میں قابل قدر کام کر رہا ہے اور جب بھی ملک کو ضرورت ہو گی یہ ادارہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

اس ٹریننگ ورکشاپ کے علاوہ قومی ادارہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں ،مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں میں کووڈ کی تشخیص کے لئے نمونہ جمع کرنے اور جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوانے کی سہولت بھی فراہم کررہی ہیں ۔

About The Author